17 جنوری 2020: (جنرل رپورٹر) ابوظہبی ایمرجنسی ، کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ ابو ظہبی کے اسکول آن لائن تعلیم کو مزید تین ہفتوں تک جاری رکھیں گے۔ کمیٹی نے کہا ہے کہ وائرس کے پھیلاؤ کو محدود کرنے اور اسکول سے وابستہ افراد کی صحت اور حفاظت کے تحفظ کے لئے احتیاطی اقدام کے طور پر تمام تعلیمی اداروں کے لئے اج بروز اتوار 17 جنوری سے آن لائن تعلیم میں مزید توسیع کر دی گئی ہے۔
کمیٹی نے تمام اسکولوں میں والدین ، سرپرستوں اور تعلیمی اور انتظامی عملے پر زور دیا ہے کہ اپنے آپ کو اس وائرس سے بچانے اور معاشرے کے وسیع تف مفاد کے لئے ویکسن لیں تا کہ جلد از جلد اسکولوں میں واپسی ہو سکے۔