متحدہ عرب امارات کے سرکاری اسکول 3 جنوری کو دوبارہ کھلیں گے

متحدہ عرب امارات کے سرکاری اسکول 3 جنوری کو دوبارہ کھلیں گے

30 دسمبر 2020: (جنرل رپورٹر) گزشتہ روز منگل کو وزارت تعلیم نے اعلان کیا ہے کہ سرکاری اسکولوں کے لئے اگلی تعلیمی مدت 3 جنوری 2021 کو تمام طلباء ، انتظامی عملہ اور تدریسی عملے کے لئے دوبارہ شروع ہوگی۔ اپنے ٹویٹر پیغام میں وزارت نے کہا کہ تمام طلبہ ابتدائی دو ہفتوں تک فاصلاتی تعلیم کے ماڈل پر عمل کریں گے۔ یہ کوویڈ19 کی صورتحال پر منحصر ہے اور اس حوالے سے مزید اپ ڈیٹ کیا جائے گا۔ مزید برآں ، اسکولوں میں انتظامی اور تکنیکی عملے کے لئے 50 فیصد عملے کی گنجائش اسکولوں میں کرنے کی اجازت ہوگی۔ اس کے بعد سکول عملہ تمام احتیاطی تدابیر کو برقرار رکھتے ہوئے دیگر 50 فیصد کے ساتھ بھی تبادلہ کر سکتا ہیں۔



یہ مضمون شئیر کریں: