وزارت صحت و روک تھام (ایم او ایچ اے پی) نے ان صحت مراکز کا نام دیا ہے جو 3 سے 17 سال کی عمر کے افراد کے لئے کوویڈ-19 ویکسین فراہم کرتے ہیں۔ ویکسین شمالی امارات کے 46 صحت مراکز میں دستیاب ہیں جن میں شارجہ کے 19، فوجیرہ میں 10، راس الخیمہ میں 9، عجمان میں 4، ام القوین میں 3 اور دبئی میں ایک مرکز شامل ہیں۔ وزارت نے واضح کیا کہ 3 سے 15 سال کی عمر کے افراد کے لئے ویکسینیشن اختیاری ہوگی لازمی نہیں۔ 3 سے 11 سال تک کے بچوں کے لئے منظور شدہ ویکسین سینوفارم ہے جبکہ 12 سے 15 سال تک کے بچوں کو سینوفارم یا فائزر بیونٹیک دی جائے گی۔
ویکسین کی منظوری کوویڈ-19 وائرس سے نمٹنے کے لئے متحدہ عرب امارات کی کوششوں اور کمیونٹی ممبران کی صحت اور تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے ایک اہم کوشش ہے۔ ویکسینیشن بچوں کی حفاظت کرے گی اور ان کے ارد گرد کے لوگوں خصوصاً بوڑھوں کی صحت کو برقرار رکھے گی۔ یہ وائرس کے پھیلاؤ کو محدود کرنے کے لئے مطلوبہ قوت مدافعت کے حصول میں بھی تعاون کرے گی۔ یہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے جاری بحالی کے منصوبے کے مطابق ہے جس کا مقصد 2021 کے آخر تک اہل گروپوں کی 100 فیصد ویکسینیشن حاصل کرنا ہے۔
اماراتی نیوز ایجنسی (ڈبلیو اے ایم)