متحدہ عرب امارات میں روسی کورونا ویکسن کے فیز 3 کلینیکل ٹرائلز کا آغاز

متحدہ عرب امارات میں روسی کورونا ویکسن کے فیز 3 کلینیکل ٹرائلز کا آغاز

13 اکتوبر 2020: (جنرل رپورٹر) اڈینو وائرس پر مبنی ویکسین کے فیز 3 کے کلینیکل ٹرائلز متحدہ عرب امارات میں شروع ہو رہے ہیں۔ روسی ڈائریکٹ انویسٹمنٹ فنڈ اور گولف ہیلتھ انویسمنٹ کی شراکت میں متحدہ عرب امارات اس ویکسن میں سرمایہ کاری کر رہا ہے جبکہ یہ ویکسین روس کی وزارت صحت کے جمیلیا نیشنل ریسرچ انسٹیٹیوٹ آف ایپڈیمولوجی اور مائیکروبیالوجی نے تیار کی ہے۔

 یہ ٹرائلز متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت و روک تھام کی نگرانی میں محکمہ صحت، ابوظہبی کے زیر اہتمام ، ابو ظہبی کی صحت عامہ کے فراہم کنندہ ، ابو ظہبی ہیلتھ سروسز کمپنی کے زیر نگرانی میڈیکل پروٹوکول کے ذریعے چلائے جائیں گے۔ متحدہ عرب امارات میں ہونے والے ٹرائلز روس اور عالمی سطح پر کہیں اور ہونے والے ٹرائلز کے مطابق ، اس ویکسن ٹرائلز کے تیسرے مرحلے کا حصہ ہیں۔

 ترائلز کے پہلے دو مراحل کے نتائج معروف میڈیکل جریدے دی لانسیٹ میں شائع ہوئے اور بتایا گیا کہ سو فیصد رضاکاروں میں مستقل مدافعتی رد عمل پیدا ہوا ہے جبکہ کسی قسم کے منفی اثرات نہیں دیکھے گئے ہیں۔ 



یہ مضمون شئیر کریں: