کوویڈ29 سے بحالی: لائف فارمیسی کا ایک ہی دن میں 10 نئی فارمیسیوں کا آغاز

کوویڈ29 سے بحالی: لائف فارمیسی کا ایک ہی دن میں 10 نئی فارمیسیوں کا آغاز


   متحدہ عرب امارات کے برانڈ لائف فارمیسی نے آج متحدہ عرب امارات میں اپنی نوعیت کے پہلے میگا ریٹیل ایونٹ میں ایک ہی دن میں 10 نئی فارمیسیوں کا آغاز کیا ہے۔

 

نئی فارمیسیوں سے متحدہ عرب امارات میں صحت اور فلاح و بہبود کے نیٹ ورک میں مجموعی طور پر 25000 مربع فٹ خوردہ جگہ شامل ہو گی۔ لائف فارمیسی اب تمام چھ امارتوں میں 275 سے زائد برانچز کی مالک ہے جو 1996 میں اپنے قیام کے بعد سے کل 600،000 مربع فٹ پر پھیلی ہوئی ہیں۔

 

 ایک سرمایہ کار کی حیثیت سے لائف فارمیسی کے اس اقدام سے ظاہر ہوتا ہے کہ کوویڈ19 کے بعد متحدہ عرب امارات معاشی بحالی کی طرف رواں دواں ہے۔ لائف ہیلتھ کیئر گروپ کے چیئرمین اور ایم ڈی عبدالنظر نے کہا ہے کہ نئی برانچز کا افتتاح متحدہ عرب امارات کے معاشی استحکام کی علامت ہے اور کوویڈ19 سے پہلے والی سطح پر معاشی واپسی کا سنگ میل ہے۔

 

 انہوں نے کہا کہ یہ متحدہ عرب امارات کی حکومت اور ملک کے وژنری رہنماؤں کی کوویڈ19 سے نمٹنے میں فعال اور دانشمندانہ کوششوں کی وجہ سے ممکن ہوا ہے۔ 

 

 نئی فارمیسیوں اور ریٹیل اسپیس میں اضافے سے متحدہ عرب امارات کی دوا ساز مارکیٹ میں 3.5 بلین امریکی ڈالر سے زائد کی ترقی ہو گی۔ لائف فارمیسی کو توقع ہے کہ آنے والے مہینوں میں کلینکس اور دیگر متعلقہ صحت کی خدمات کو متحدہ عرب امارات کے شعبہ صحت کی شراکت سے مزید بڑھایا جائے گا۔

 

 لائف ہیلتھ کیئر گروپ کے سی ای او نے مزید کہ لائف موبائل ایپ متحدہ عرب امارات میں ڈاؤن لوڈ ہونے والی 5 بہترین شاپنگ ایپلی کیشنز میں سے ایک ہے جس میں 90 فیصد سے زائد آرڈرز 30 منٹ میں ڈیلیور کئے جاتے ہیں۔ 

 

 10 فارمیسیوں کے آغاز کا مقصد متحدہ عرب امارات کے لوگوں کے لیے سستی صحت کی سہولیات تک زیادہ آسانی سے رسائی کو یقینی بنانا ہے۔

 

 ہمیں یہ کہتے ہوئے بہت فخر ہے کہ لائف فارمیسی متحدہ عرب امارات میں بنائی گئی ہے۔ لائف فارمیسی گھریلو برانڈ ہے۔ 1996 میں جمیرا میں ایک فارمیسی کے ساتھ ہماری شائستہ شروعات کے ساتھ ، ہم نے ایک طویل سفر طے کیا ہے۔ اور اس کے لئے ہم متحدہ عرب امارات ، اس کے بصیرت مند رہنماؤں اور متحدہ عرب امارات کی عوام کے مقروض ہیں۔ ہماری توجہ ہمیشہ بیماری کی روک تھام اور لوگوں کی فلاح و بہبود پر رہی ہے۔ ہم صحت اور تندرستی پر بہت زیادہ توجہ دیتے ہیں۔ 

 

لائف فارمیسی کے سی ای او نے مزید کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ صحت مند لوگ خوش معاشرے کا باعث بنتے ہیں۔

 

لائف فارمیسی مشرق وسطیٰ میں تقریبا 16 بین الاقوامی برانڈز کی نمائندگی کرتی ہے اور کسٹمر کے تجربے کو بہتر بڑھانے کے لیے جدید سپلائی چین کا مضبوط انتظام رکھتی ہے۔ 

 

 بہترین مقامات اور بہترین ٹیکنالوجیز کے علاوہ ، ہمارا اثاثہ ہمارے کسٹمر ہیں۔ ان کے بغیر ہم آج یہاں تک نہ پہنچ سکتے تھے۔


یہ مضمون شئیر کریں: