پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش اور سری لنکا سے پروازیں 21 جولائی تک معطل: اتحاد ایئرویز

ابوظہبی ، یواےای ، دبئی ، کوویڈ ، کوویڈ19، کورونا ، وقایہ ، متحدہ ، عرب ، امارات  ، ایئرویز ، ایئرلائنز ، قرنطینہ ، انڈیا ، پاکستان ، بنگلادیش ، سری ، لنکا ، صحت ، تحفظ ، مستثنیٰ ، وباء

اتحاد ایئرویز نے منگل کو کہا کہ بھارت، پاکستان، بنگلہ دیش اور سری لنکا سے متحدہ عرب امارات جانے والی مسافر پروازوں کی معطلی میں 21 جولائی 2021 تک توسیع کردی گئی ہے۔ پروازوں کی معطلی میں توسیع کا یہ فیصلہ متحدہ عرب امارات کی حکومت کی کورونا وائرس وباء پر قابو پانے کی تازہ ترین ہدایات کے بعد کیا گیا ہے۔

 

اتحاد ایئرویز کو پاکستان، بنگلہ دیش، سری لنکا یا بھارت سے مسافروں کو لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ تاہم متحدہ عرب امارات کے شہریوں، سفارتی مشن کے افراد، سرکاری وفود اور گولڈن ویزا ہولڈرز کو متحدہ عرب امارات میں داخلے کی پابندیوں سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔ ان مسافروں کو قرنطینہ کی ہدایات پر عمل کرنا ہوگا۔ کارگو پروازیں اس فیصلے کے بعد، بغیر کسی اثر کے، دونوں سمتوں میں چلتی رہیں گی۔

 

خلیج ٹائمز


یہ مضمون شئیر کریں: