محکمہ صحت-ابوظہبی 'جیٹیکس ٹیکنالوجی ہفتہ 2021' میں ابوظہبی ڈیجیٹل انوویشن ایکو سسٹم کی ہیلتھ کئیر میں نمائش کرے گا

محکمہ صحت-ابوظہبی 'جیٹیکس ٹیکنالوجی ہفتہ 2021' میں ابوظہبی ڈیجیٹل انوویشن ایکو سسٹم کی ہیلتھ کئیر میں نمائش کرے گا


محکمہ صحت-ابوظہبی، ابوظہبی کے ڈیجیٹل انوویشن ایکو سسٹم کی 'جیٹیکس ٹیکنالوجی ہفتہ 2021' میں اپنے جدید ڈیجیٹل اقدامات اور تکنیکی جدت کے ساتھ ہیلتھ کئیر میں نمائش کرنے کے لیے تیار ہے جو کہ دبئی ورلڈ ٹریڈ سنٹر میں 17 سے 21 اکتوبر 2021 تک ہوگا۔

 

 جیٹیکس میں اس کی شرکت کے ایک حصے کے طور پر ، محکمہ صحت- ابوظہبی کوویڈ19 کے بارے میں عالمی ردعمل سے متعلق اپنی اہم کامیابیوں کو ظاہر کرے گا جس میں جدید ترین ٹیکنالوجیز کو نمایاں کیا جائے گا جو کہ شعبہ صحت کی رسائی اور کارکردگی کو بڑھانے کے لیے استعمال کی گئی تھیں۔

 

 مزید برآں ، اپنی شرکت کے زریعے محکمہ صحت - ابوظہبی ڈیجیٹل صلاحیتوں اور جدت پر گہری توجہ مرکوز کرکے مستقبل کے لیے ہیلتھ کئیر کی تیاریوں کو یقینی بنائے گا۔

 

محکمہ صحت - ابوظہبی کے انڈر سیکرٹری ڈاکٹر جمال الکعبی نے کہا ہے کہ ہماری دانشمندانہ قیادت کے دور اندیش وژن کے مطابق ، متحدہ عرب امارات نے جدید ٹیکنالوجی کو اپنانے اور خود کو ٹیکنالوجی اور جدت کے عالمی مرکز کے طور پر پوزیشن دینے میں ایک طویل سفر طے کیا ہے۔ 

 

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے مشن کا بنیادی مقصد ایک مضبوط جدت پسند ماحولیاتی نظام بنانا ہے جو کہ ہیلتھ ٹیک اسٹارٹ اپس کو مقامی اور بین الاقوامی اداروں کے ساتھ کلیدی شراکت داری کی سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی مدد کے لیے ضروری سہولیات فراہم کرتا ہے۔ ہم کمیونٹی کے تمام افراد کو عالمی معیار کی طبی سہولیات فراہم کرنے کے نقصد کے تحت نئی ٹیکنالوجیز مثلا مصنوعی ذہانت اور ایکو سسٹم پر کام کر رہے ہیں۔

 

 محکمہ صحت - ابوظہبی کا مقصد مقامی اور عالمی تنظیموں کے ساتھ شراکت داری کو مضبوط بنانا ہے اور ابوظہبی کو ہیلتھ کئیر مرکز کے طور پر متعارف کروانا ہے۔ جدت کی حوصلہ افزائی کے لیے صحیح پالیسیوں اور ریگولیٹری طریقوں کی فراہمی کے اپنے عزم کو واضح کرتے ہوئے ، محکمہ صحت، امارات کے شعبہ صحت میں بھی سرمایہ کاری کے اہم مواقع کو بھی اجاگر کرے گا۔ 

 

 محکمہ صحت کئی اہم منصوبوں اور اقدامات کو پیش کرے گا جن میں سرٹیفیکیشن آف نیڈ پروجیکٹ ، ایتھروسکلروٹک کارڈیو ویسکولر ڈیزیز (اے ایس سی وی ڈی) امپیکٹ مینجمنٹ سمیلیٹر ، ہیلتھ لائسنسنگ سسٹم ، ڈرونز ڈیلیوری سسٹم پروجیکٹ ، اور انوویشن ایکو سسٹم سپورٹ پروجیکٹ شامل ہیں۔ 

 

ہر پروجیکٹ مختلف خدمات فراہم کرتا ہے جو ہیلتھ کئیر سسٹم کو بہتر بنانے میں معاون ثابت ہو گا۔ سرٹیفیکیشن آف نیڈ سسٹم جدید ٹولز پر مبنی ہے جو ہیلتھ پلاننگ سیکٹر میں لائسنسنگ اور کیپیسٹی مینجمنٹ سسٹم سے براہ راست منسلک ڈیٹا سیٹوں پر مبنی سپلائی اور ڈیمانڈ کی ضروریات کو فوری طور پر پہچاننے میں مدد کرتا ہے۔ 

 

 اے ایس سی وی ڈی ڈیزیز امپیکٹ مینجمنٹ سمیلیٹر (ڈی آئی ایم ایس) مقامی ڈیٹا پر بنایا گیا ہے جو کہ محکمہ صحت کو وسائل کی تقسیم کو بہتر بنانے اور ضروری اقدامات کی تعیناتی میں مدد فراہم کرے گا۔ ہیلتھ لائسنسنگ سسٹم کو پچھلے جون 2020 میں نئے سرے سے بنایا گیا اور صارفین کے لیے جدید حل پیش کیے گئے جہاں آسان ، درست اور فوری طور پر خدمات کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا یے۔ 

 

 دوسری طرف ، 2022 میں ایک منصوبہ بند لانچ کے ساتھ ، ڈرونز ڈیلیوری سسٹم پروجیکٹ ایک جدید ترین ترسیل کا نظام اور نیٹ ورک بنانے کے لیے 40 اسٹیشنوں پر رکھے ہوئے ڈرونز کا استعمال کرے گا۔

 

 یہ منصوبہ محکمہ صحت - ابوظہبی ، جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی ، سکائی گو اور میٹرنیٹ کے درمیان باہمی اشتراک کا نتیجہ ہے۔

 

 ہیلتھ ٹیک ایکسلریٹر پروگرام جدید ماحولیاتی نظام کو یقینی بناتے ہوئے ہیلتھ ٹیک اسٹارٹ اپس کو مدد فراہم کرتا ہے جو ابوظہبی میں ہیلتھ کیئر سروسز میں ٹیکنالوجی کے نفاذ کو تیز کرنے میں مدد دے گا۔

 

 امید افزا اور بقایا اسٹارٹ اپس کو سپورٹ کرنے کی اپنی کوششوں کے ایک حصے کے طور پر ، محکمہ صحت چار ایسے اسٹارٹ اپ متعارف کرانے کے لیے تیار ہے جو صحت مراکز میں خالی جگہوں کو جدید حل فراہم کرتے ہیں اور ابوظہبی کے ہیلتھ کیئر سسٹم کو بہتر بنانے کے ڈی او ایچ اسٹریٹجک اہداف کو تیز کرنے میں معاون ہیں۔ ۔

 

'جیٹیکس ٹیکنالوجی ویک 2021' دنیا کے سب سے بڑے ٹیکنالوجی ایونٹس میں سے ایک ہے۔ اس نے دنیا کے ٹیکنالوجی لیڈرز ، کاروباری اداروں اور اسٹارٹ اپس کو ایک ساتھ جمع کر دیا ہے تاکہ جدید ترین ایجادات اور ڈیجیٹل پروجیکٹس اور اقدامات کو ظاہر کیا جا سکے۔


یہ مضمون شئیر کریں: