ایمریٹس فوڈ سیکورٹی کونسل کا 2021 کے لئے دوسرا اجلاس منعقد، کوویڈ کے بعد کی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا

ابوظہبی ، یواےای ، دبئی ، کوویڈ ، کوویڈ19، کورونا ، وقایہ ، متحدہ ، عرب ، امارات  ، قوانین ، غذا ، خوراک ، صحت ، تحفظ ، سلامتی ، پائیداری ، کاروبار ، المہیری ، فوڈ ، سیکیورٹی ، وباء

ایمریٹس فوڈ سیکورٹی کونسل نے 2021 کا اپنا دوسرا اجلاس منعقد کیا جہاں اس بات کو یقینی بنانے کے عزم پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا کہ شہریوں اور رہائشیوں کو سستے داموں مناسب مقدار میں غذائیت سے بھرپور خوراک تک رسائی حاصل ہو، جس میں کوویڈ-19 وباء کے دوران غذائی تحفظ پر خاص زور دیا گیا تھا۔ اجلاس کے دوران فوڈ اینڈ واٹر سکیورٹی آفس نے 2020 کے فوڈ ٹریڈ ڈیٹا پیش کیا جس میں خوراک کی تجارت کے تمام اشاریوں میں جامع اضافہ دیکھا گیا۔ 2020 میں خوراک کی درآمدات میں 22.8 فیصد، برآمدات میں 49.7 فیصد اور دوبارہ برآمدات میں 2019 کے مقابلے میں 12.7 فیصد اضافہ نظر آیا۔ اعداد و شمار سے یہ بھی پتہ چلا ہے کہ 2020 میں پچھلے پانچ سالوں میں سب سے زیادہ کارکردگی کا مظاہرہ تھا۔

 

کونسل کے اجلاس میں کہا گیا کہ متحدہ عرب امارات نے مختلف چیلنجوں کا سامنا کرنے اور ان پر قابو پانے کی اپنی صلاحیت ثابت کی ہے، خاص طور پر اس موجودہ نازک دور کے دوران۔ یو اے ای تیزی سے بدلتے ہوئے حالات سے نمٹنے کے لئے تیار ہے اور ایک مضبوط و مستحکم غذائی نظام کے بنیادی انفراسٹرکچر کی تعمیر کے لئے فریم ورک قائم کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ خوراک اور پانی کی سیکیورٹی کی وزیر مملکت مریم المہیری نے کہا کہ کونسل کا کاروباری ماڈل مشترکہ تعاون کی ایک مثال ہے جس کے ذریعے ہم آئندہ 50 سال کی تیاریوں کے سلسلے میں قومی غذائی سلامتی کو بڑھانے اور متحدہ عرب امارات کے پائیدار ترقیاتی عمل میں حصہ ڈالنے کی کوشش کرتے ہیں۔

 

اماراتی نیوز ایجنسی (WAM)



یہ مضمون شئیر کریں: