امارات رمضان 2021: اجمان کی معاشی سرگرمیوں کے اوقات کار میں توسیع

امارات رمضان 2021: اجمان کی معاشی سرگرمیوں کے اوقات کار میں توسیع

امارات کے محکمہ برائے اقتصادی ترقی کے ایک بیان کے مطابق ، اجمان میں رمضان کے دوران معاشی سرگرمیوں کے اوقات کار میں توسیع کردی گئی ہے۔ محکمہ نے رمضان المبارک کے دوران معاشی سرگرمیوں کے لئے کام کے اوقات میں صبح 4 بجے تک توسیع کا اعلان کیا ہے۔ 

 

کوویڈ19 احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کرنا لازمی ہو گا۔ نگران حکام انسداد کوویڈ19 قوانین کی پابندی کو یقینی بنانے کے لئے معائنہ کی مہم چلائیں گے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف انتظامی اور قانونی اقدامات اٹھائے جائیں گے۔


یہ مضمون شئیر کریں: