دبئی سپریم کمیٹی آف کرائسس اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کا تعلیمی سال2021-22 میں پرائیویٹ اسکولوں میں مکمل طور پر فیزیکل کلاسز کی بتدریج واپسی کا اعلان

ابوظہبی ، یواےای ، دبئی ، کوویڈ ، کوویڈ19، کورونا ، وقایہ ، متحدہ ، عرب ، امارات  ، قوانین ، صحت ، تحفظ ، احتیاط ، وباء ، ویکسین ، طلباء ، اسکول ، واپسی

دبئی سپریم کمیٹی آف کرائسس اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ نے اعلان کیا ہے کہ امارات میں پرائیویٹ سکول آہستہ آہستہ تعلیمی سال 2021-2022 میں فیزیکل کلاسز کی طرف لوٹ آئیں گے۔

 

 پرائیوٹ اسکول طلباء کو فیزیکل کلاسز کی پیشکش کریں گے جبکہ آن لائن سیکھنے کا آپشن بھی موجود ہو گا۔ یہ ماڈل رواں سال 3 اکتوبر تک موجود رہے گا جس کے بعد تمام اسکول مکمل طور پر فیزیکل کلاسز کی طرف لوٹیں گے۔

 

 کمیٹی نے اسکولوں کو اپنے احاطے میں مختلف سرگرمیاں کرنے کی اجازت دینے کا بھی فیصلہ کیا ہے بشرطیکہ وہ احتیاطی تدابیر کے ساتھ سختی سے تعمیل کو برقرار رکھیں اور طلباء اور عملے کے لیے صحت اور حفاظت کے اعلیٰ معیار کو یقینی بنائیں۔

 

 کمیٹی نے کہا ہے کہ حفاظتی پروٹوکول پر سختی سے عمل کرنے سے پرائیویٹ سکولوں میں فیزیکل کلاسز کے ماڈل کی کامیابی یقینی ہو گی۔ 

 

تفصیلات کے مطابق یہ فیصلہ شیخ منصور بن محمد بن راشد المکتوم کی سربراہی میں سپریم کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا جو کہ ویکسینیشن کی اعلی شرح اور کامیابی سے کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کی کوششوں کے بعد سامنے آیا ہے۔

 

 کمیٹی نے والدین اور سکول آپریٹرز کے ساتھ وسیع مشاورت کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے۔ تدریسی عملے میں ویکسینیشن کی شرح 96 فیصد اور 12 سے 17 سال کی عمر کے بچوں میں 70 فیصد ویکسینیشن کی شرح نے بھی فیصلے کی حمایت کی۔ شیخ منصور بن محمد نے کہا ہے کہ سپریم کمیٹی کا فیصلہ اعلی احتیاطی معیارات پر سمجھوتہ کیے بغیر کورونا سے بحالی میں تیزی لانے کے لیے جامع امارت وسیع حکمت عملی کا حصہ ہے۔ 

 

 شیخ منصور نے مزید کہا کہ یہ قدم دبئی کی معمول پر واپسی کو تیز کرنے کے لیے ایک فعال قدم ہے۔ سپریم کمیٹی نے حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ دبئی کی تعلیمی برادری کے ساتھ مل کر کام کریں تاکہ احتیاطی تدابیر اور ہیلتھ پروٹوکول کی ہم آہنگی کو یقینی بنایا جا سکے۔ میٹنگ کے دوران ، انہوں نے شعبہ صحت ابوظہبی کے منصوبوں اور تیاریوں کا بھی جائزہ لیا تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ پرائیویٹ سکول سیکٹر میں طلباء اور سٹاف نئے تعلیمی سال میں محفوظ ماحول سے لطف اندوز ہوں۔ 

 

 سپریم کمیٹی فیزیکل کلاسز کی پیش رفت کا جائزہ لیتی رہے گی اور کوویڈ19 سے متعلق مختلف معاملات کی نگرانی کرے گی تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ سکولوں میں صحت سے متعلق کوئی سمجھوتہ نہ ہو۔


اماراتی نیوز ایجنسی (ڈبلیو اے ایم)



یہ مضمون شئیر کریں: