شارجہ کے حکام نے اعلان کیا ہے کہ اگلے تعلیمی سال (2021-22) کے لئے سکولوں کے احاطے میں کلاسیں لی جائیں گی۔ شارجہ پرائیویٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے کہا کہ یہ فیصلہ اس بات کو یقینی بنانے کے بعد کیا گیا ہے کہ امارات میں تدریسی اور انتظامی عملے کی بڑی اکثریت کوویڈ-19 ویکسین حاصل کر چکی ہے۔ مزید کہا گیا ہے کہ طلباء اور اساتذہ کو یکساں طور پر محفوظ ماحول فراہم کرنے کے لئے تمام کوویڈ-19 احتیاطی اقدامات کو یقینی بنایا جارہا ہے۔
اتھارٹی ایک اچھی طرح سے مطالعہ شدہ میکانزم تیار کرنے پر کام کر رہی ہے جو اسکولوں کو ضروری حفاظتی پروٹوکول کا اطلاق کرنے کے بعد کیمپس میں کلاسیں دوبارہ شروع کرنے کی اجازت دے گا۔ البیان کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال ستمبر سے اب تک امارات کے اسکولوں میں دو ہزار سے زائد معائنے کیے جا چکے ہیں۔ اتھارٹی نے تعلیمی اداروں میں متاثرہ کیسز کی روزانہ کی بنیاد پر نگرانی کے لئے الیکٹرانک پلیٹ فارم بھی متعارف کروا دیا ہے۔