رمضان 2021: دبئی کے ریستوراں اور کیفے کے لئے رہنما اصول جاری

رمضان 2021: دبئی کے ریستوراں اور کیفے کے لئے رہنما اصول جاری

دبئی نے ماہ رمضان کے دوران ریستوراں ، کیفے ، شیشہ کیفے اور ہوٹلوں کے لئے رہنما اصول جاری کیے ہیں جن کا اطلاق غالبا 13 اپریل بروز منگل سے شروع ہوگا۔

 

 کوویڈ19 سے بچاؤ کے سلسلے میں دبئی کی سپریم کمیٹی آف کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے جاری کردہ رہنما خطوط کے مطابق ، دبئی میونسپلٹی نے رمضان کے مہینے میں صبح 4 بجے تک تمام ریستوران ، کیفے ، شیشہ کیفے اور ہوٹلوں کو بند کرنے کی ہدایت جاری کی ہیں۔

 

 دبئی بلدیہ نے ان اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ صبح 3 بجے کھانے کے آرڈر وصول کرنا بند کردیں۔ دبئی میونسپلٹی کا کہنا ہے کہ انسپیکشن ٹیمیں تعمیل کو یقینی بنانے کے لئے باقاعدگی سے معائنہ مہم چلائیں گی۔ عدم تعمیل کرنے والے اداروں کو قواعد و ضوابط کے مطابق سزا دی جائے گی۔


یہ مضمون شئیر کریں: