متحدہ عرب امارات کے تمام عیسائی آج اتوار کے روز کوویڈ19 احتیاطی تدابیر کے ساتھ ایسٹر کا جشن منا رہے ہیں۔ پادریوں اور چرچ کے عہدیداروں نے آنے والوں سے درخواست کی ہے کہ وہ کوویڈ19 احتیاطی اقدامات پر عمل کریں جبکہ مناسب انتظام بھی کیا گیا ہے۔
راس الخیمہ کے پڈوا کیتھولک چرچ کے فرینیلو راموس ریسکو نے بتایا کہ ایسٹر خوشی منانے اور امید اور تجدید کا جشن منانے کا ایک وقت ہے۔ لیکن کوویڈ19 کی وجہ سے جشن کے طریقہ کار میں فرق آ گیا ہے۔ اگرچہ اس سال ہمارے ایسٹر کی مذہبی تقریبات پر ایک بار پھر پابندی عائد ہے لیکن ہمارا عقیدہ کم نہیں ہوا ہے۔ فرینیلو نے چرچ جانے والوں سے درخواست کی کہ وہ اس موقع پر کرونا وائرس سے متعلقہ احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کریں۔مناسب سماجی فاصلہ رکھیں، ہمیشہ چہرے پر ماسک پہنیں ، اپنے ہاتھوں کو باقاعدگی سے صاف کریں۔
انہوں نے بتایا کہ یہاں صرف ایک محدود تعداد کو اجازت دی گئی ہے جو اندر داخل ہوسکتے ہیں۔