محکمہ صحت، ابو ظہبی کے چیئرمین عبد اللہ بن محمد الحمد کو آج 2021 کے مشرق وسطی میں 13 ایوارڈز کا فاتح قرار دیا گیا اور شمالی افریقہ کے اسٹیو ایوارڈز میں سے شعبہ صحت ابوظہبی نے اپنے جدید اقدامات کے سلسلے میں متعدد گولڈ ، سلور اور کانسی اسٹیوی ایوارڈ جیتے ہیں۔ ان ایوارڈز کی وجہ انسداد کوویڈ19 کے تحت متحدہ عرب امارات کے لئے گئے منفرد اقدامات ہیں جس کی وجہ سے امارات عالمی سطح پر ممتاز رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈیپارٹمنٹ نے گولڈ کے 7 ایوارڈ جیتے ہیں جبکہ اس کے علاوہ دو سلور اور چار کانسے کے ایوارڈز بھی جیتے ہیں۔ محکمہ صحت ابوظہبی نے جن اقدامات کے لئے اسٹیوی ایوارڈز جیتا ہے ان میں ابو ظہبی ہیلتھ کیئر کوالٹی انڈیکس "معشر" ، دائمی بیماریوں والے بزرگ شہریوں اور افراد کے لئے ہیلتھ کیئر پروگرام ، کوویڈ19 کے خلاف ملک بھر میں بیداری مہم ، اور امتحان میں آرٹیفیشل انٹیلیجینس شامل ہیں۔