بوظہبی حکومت نے رواں سال رمضان کے دوران تمام رمضان خیموں کی سرگرمیاں معطل کردی ہیں۔ ابوظہبی میں محکمہ بلدیات و ٹرانسپورٹ نے رمضان خیموں کے لئے اجازت نامے کی سروس معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔
یہ فیصلہ نیشنل ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹرز مینجمنٹ اتھارٹی برائے کوویڈ19 کے رمضان المبارک میں صحت عامہ کے تحفظ کے لئے حفاظتی پروٹوکول کے مطابق ہے۔ کوویڈ19 کو روکنے کے لئے حکومت کی کوششوں کے سبب دبئی اور دیگر اماراتی حکام نے افطار خیموں اور دیگر سرگرمیاں معطل کردی ہیں۔ مساجد کے اندر افطار کھانے کی اجازت نہیں ہوگی جبکہ سرکاری اطلاعات کے مطابق عشاء اور تراویح کی نماز زیادہ سے زیادہ 30 منٹ تک محدود رہے گی۔