یکسپو 2020 دبئی لاکھوں بین الاقوامی سیاحوں کو محفوظ طریقے سے خوش آمدید کہنے کے لئے تیار

یکسپو 2020 دبئی لاکھوں بین الاقوامی سیاحوں کو محفوظ طریقے سے خوش آمدید کہنے کے لئے تیار

ابراہیم الہاشمی نے کہا ہے کہ ایکسپو 2020 دبئی متحدہ عرب امارات کی عالمی سیاحت کی بحالی میں اہم کردار ادا کرے گا۔ ایکسپو 2020 دبئی ثقافتی تنوع کا عالمی سطح پر بڑا اجتماع ہوگا۔ 

 

انہوں نے بتایا کہ کوویڈ19 ویکسینیشن اور ٹیسٹنگ کی ضروریات کو اپ ڈیٹ کرتے ہوئے ہم دنیا بھر سے آنے والے سیاحوں کو ایکسپو 2020 کی اس طرح سے پیشکش کریں گے وہ اسے ہمیشہ یاد رکھیں گے۔ انھوں نے کہا کہ ہم متحدہ عرب امارات میں ایکسپو 2020 دبئی کے لئے آنے والے سیاحوں کا استقبال کرنے کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ ہمیں کوویڈ19 سے نمٹنے کے لئے کامیاب پالیسیوں پر عمل درآمد کی ضرورت ہے۔ 

 

انہوں نے بتایا کہ پچھلے آٹھ مہینوں میں تقریبا 84 فیصد کوویڈ19 کیسز میں کمی دیکھی ہے اور ایکسپو 2020 میں آنے والے سیاحوں، شرکاء اور عملے کی صحت اور حفاظت ہماری اولین ترجیح رہے گی۔ یہ تمام اقدامات متحدہ عرب امارات کی کوویڈ19 سے نمٹنے کی حکمت عملی کے مطابق کئے جا رہے ہیں۔ 

 

انہوں نے بتایا کہ متحدہ عرب امارات جو کورونا سے بچاؤ کے اقدامات اور ٹیسٹنگ کر رہا ہے وہ عالمی معیار کے عین مطابق ہیں۔ متحدہ عرب امارات کی جانب سے ستمبر 2021 تک تقریبا 19 ملین ویکسینیشن کی گئی ہیں جبکہ 80 فیصد آبادی کو ویکسین کی دونوں خوراکیں دی جا چکی ہیں۔

 

 جولائی 2020 کے بعد سے دبئی میں سیاحوں کو آنے کی اجازت یے جبکہ امارت نے2021 کی پہلی سہہ ماہی میں 2.85 ملین سیاحوں کا ملک میں خیر مقدم کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ایکسپو 2020 دبئی اور متحدہ عرب امارات کے گولڈن جوبلی کی تقریبات کی وجہ سے چوتھی سہ ماہی میں سیاحوں کی تعداد میں اضافے کا امکان ہے۔

 

 ورلڈ ایکسپوز کی گورننگ باڈی بیورو انٹرنیشنل ڈیس ایکسپوزیشنز (بی آئی ای) کے سیکرٹری جنرل دیمتری کیرکینٹیز نے کہا ہے کہ دبئی کی کوویڈ19 سے نمٹنے کی کامیاب حکمت عملی کی وجہ سے ایکسپو 2020 دبئی کی تیاریوں میں آسانی ہوئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایکسپو 2020 دبئی کے منتظمین ایکسپو کے حوالے سے بھرپور کام کر رہے ہیں تاکہ ہر کسی کو اس شاندار دنیا کو دیکھنے کا موقع ملے۔ 

 

انہوں نے کہا کہ کوویڈ19 کے پیش نظر ہمارا اجتماعی عزم مضبوط ہے کیونکہ متحدہ عرب امارات اور تمام بین الاقوامی شرکاء نے ایک محفوظ اور بامقصد ورلڈ ایکسپو کو سمجھنے کےلیے ثابت قدمی دکھائی ہے۔ 

 

یاد رہے کہ ایکسپو 2020 دبئی یکم اکتوبر 2021 سے 31 مارچ 2022 تک جاری رہے گی جس کی ہر ایک کو دعوت دی جا رہی ہے۔


یہ مضمون شئیر کریں: