دبئی کے ولی عہد اور دبئی ایگزیکٹو کونسل کے چیئرمین ایچ ایچ شیخ ہمدان بن محمد بن راشد المکتوم نے دبئی کی سپریم کمیٹی آف کرائسس اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے اراکین سے ملاقات کی جس کی صدارت ایچ ایچ شیخ منصور بن محمد بن راشد المکتوم نے کی۔
انہوں نے کہا کہ کوویڈ-19 وباء سے نمٹنے کے لئے کمیٹی کی کوششوں نے دبئی کو بحران سے بچاؤ؛ اور وباء کے معاشی، سماجی اور صحت پہ اثرات کو قابو کرنے میں دبئی کو ایک عالمی نمونہ بنا دیا ہے۔ اجلاس کے دوران شیخ ہمدان نے کمیٹی کو ہدایت کی کہ وہ سیاحوں کے لئے محفوظ ترین ممکنہ ماحول کو یقینی بنانے کے لئے منصوبہ بندی کریں۔
انھوں نے مزید کہا کہ مجھے یقین ہے کہ ایکسپو 2020 دبئی پر کام کرنے والی تمام ٹیمیں ایک عمدہ اور غیر معمولی ایونٹ کی میزبانی کے لئے اپنا بہترین زور لگائیں گی۔ ولی عہد نے کہا کہ دبئی میں بین الاقوامی تقریبات کے انعقاد کا زبردست ٹریک ریکارڈ ہے اور گزشتہ برسوں میں ہم نے بہترین عالمی معیار سے بڑھ کر جدید صلاحیتوں، علم اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا ہے۔
اماراتی نیوز ایجنسی (ڈبلیو اے ایم)