سرکاری خبر رساں ایجنسی وام کے مطابق ایکسپو 2020 دبئی نے متحدہ عرب امارات میں تازہ ترین کوویڈ19 پیشرفت کے پیش نظر احتیاطی طور پر کچھ ایسی سرگرمیاں عارضی طور پر معطل کردی ہیں جن میں قریبی یا براہ راست رابطے کی ضرورت ہے۔
ان معطل سرگرمیوں میں رومنگ فنکاروں کے شوز اور پرفارمنس آرٹس شامل ہیں۔ مزید برآں، ایکسپو نے پی سی آر ٹیسٹنگ سہولیات کی تعداد میں اضافہ کیا ہے اور سائٹ پر تمام فرنٹ لائن ورکرز کے ساتھ ساتھ تفریح کے لئکےآنے والوں کے لئے پی سی آر ٹیسٹ ضروری قرار دیا ہے۔ متحدہ عرب امارات میں حالیہ مہینوں میں آہستہ آہستہ کوویڈ19 کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جبکہ وزارت صحت نے ستمبر کے آخر سے پیر کو سب سے زیادہ کوویڈ19 کیسز کی اطلاع دی تھی۔
متحدہ عرب امارات میں پیر کو 301 مثبت کورونا وائرس کیسز رپورٹ ہوئے جو کہ 25 ستمبر کے بعد سے سب سے زیادہ ہیں۔ ملک نے اس بات کی وضاحت نہیں کی ہے کہ آیا کوئی بھی نیا کیس اومیکرون ویرینٹ کا ہے یا نہیں۔ تاہم امارات نے یکم دسمبر کو نئے ویرینٹ اومیکرون کے اپنے پہلے کیس کی اطلاع دی تھی۔
متحدہ عرب امارات نے کرسمس اور نئے سال کی اوور دی ٹاپ تقریبات کے خلاف خبردار کیا ہے۔ امارات نے ایک نئی پابندی میں تمام سرکاری اداروں میں داخلے کے لئے گرین پاس لازمی قرار دیا ہے۔