ایکسپو 2020: متحدہ عرب امارات کے رہائشیوں کو کوویڈ19 احتیاطی تدابیر کی پابندی کرنے کی تاکید

ایکسپو 2020، کوویڈ19 احتیاطی تدابیر، متحدہ عرب امارات ایکسپو تیاریاں

 متحدہ عرب امارات کے شہریوں اور رہائشیوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر کی پابندی کرتے رہیں ، باقاعدگی سے پی سی آر ٹیسٹ کروائیں اور معمول کی زندگی میں واپس آنے کے لیے ویکسین لگائیں۔ یہ سب کچھ اس لئے زیادہ بھی ضروری ہے کہ صرف دو دن بعد ایکسپو 2020 جو دنیا کا سب سے بڑا ایونٹ ہے اس کا افتتاح ہونے جا رہا ہے۔

 

 نیشنل ایمرجنسی ، کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این سی ای ایم اے) نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں کی درستگی کی تصدیق کیا کریں۔

 

 این سی ای ایم اے نے منگل کو اپنی ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران بتایا کہ ہم قانونی کاروائی سے بچنے کے لیے صرف سرکاری ذرائع سے معلومات حاصل کرنے کی ترغیب دیتے ہیں۔

 

انہوں نے کہا کہ غلط معلومات اور افواہیں بہت نقصان دہ ہے کیونکہ غلط معلومات ملک کے مختلف شعبوں میں بحالی کی کوششوں میں رکاوٹ ہے۔

 

اتھارٹی نے بتایا کہ کوویڈ19 کے بارے میں معلومات اور پروٹوکول سرکاری پلیٹ فارم کے ذریعے شیئر کی جاتی ہیں۔

 

 متحدہ عرب امارات کوویڈ19 سے متعلق تمام معلومات اور قواعد سرکاری پلیٹ فارمز کے ذریعے شیئر کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوویڈ19 سے نمٹنے کی کوششوں کے ایک حصے کے طور پر ، متحدہ عرب امارات نے اپنے نقطہ نظر میں شفافیت اور سالمیت کو اپنایا ہے۔

 

 انہوں نے کوویڈ19سے متعلق تازہ ترین پیشرفت کے بارے میں معلومات دینے کے لئے منگل کو متحدہ عرب امارات کی حکومت کی ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کا حوالہ دیا۔

 

 نیشنل ایمرجنسی ، کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این سی ای ایم اے) نے منگل کو اپنی ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے تمام زائرین اور سیاحوں کی حفاظت اور مکمل تحفظ کے ساتھ بڑے پیمانے پر ایکسپو 2020 کے انتظام میں اپنی تیاری کی صلاحیت کو ثابت کیا ہے۔ 

 

 ایک تاریخی ایونٹ ایکسپو 2020 دبئی کی افتتاحی تقریب صرف دو دن کے فاصلے پر ہے اور اس لحاظ سے ہم متحدہ عرب امارات کی قیادت اور عوام کو اس کامیابی پر مبارکباد دیتے ہیں۔


یہ مضمون شئیر کریں: