20 جولائی 2020: (جنرل رپورٹر) اسلامی امور و اوقاف کی جنرل اتھارٹی اور نیشنل ایمرجنسی، کرائسس اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نےتجارتی مراکز اور ٹاورز میں نماز کے مقامات کو بروز پیر 20 جولائی سے دوبارہ کھولنے کا اعلان کیا ہے۔ تاہم احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کرنا لازمی ہو گا۔ نماز کے مقامات 30 فیصد تک کی گنجائش کے ساتھ کھولے جائیں گے۔
مذکور بالا اداروں کی جانب سے نمازیوں کو جاری ہدایات میں کہا گیا ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔ احتیاطی تدابیر میں ماسک بہننا، کم از کم دو میٹر کا جسمانی فاصلہ رکھنا نیز مصافحہ سے پرہیز کرنا شامل ہے۔ مزید کہا گیا ہے کہ نمازی قرآن پاک کی تلاوت کے لئے موبائل اپلیکیشن کے زریعے کر سکتے ہیں۔ نمازیوں پر لازم ہے کہ وہ امارات کی آفیشل موبائل ایپ الحسن ڈاؤنلوڈ کریں۔
ہر نماز کے بعد وضو اور نماز والی جگہ کو جراثیم کش ادویات سے صاف کیا جائے گا اور یہ مقام اگلی نماز تک بند رہیں گے.