شارجہ میں ہر 2 ہفتوں میں پی سی آر ٹیسٹ کسے کروانا لازمی ہے؟

ارجہ میں ہر 2 ہفتوں میں پی سی آر ٹیسٹ کسے کروانا لازمی ہے؟

شارجہ بلدیہ نے آج اعلان کیا ہے کہ کھانے کے اداروں میں ورکرز کو ہر دو ہفتوں میں پی سی آر کوویڈ ٹیسٹ کروانا لازمی ہوگا۔ ایک اعلی عہدیدار نے نجی نیوز کو اس کی وضاحت کی ہے کہ کس کس کو پی سی آر ٹیسٹ کروانے کی ضرورت ہے: ریستوران ، کیفیریا ، کیفے اور بیکریوں میں ورکرز کو ہر دو ہفتوں میں پی سی آر ٹیسٹ کروانا لازمی ہے۔

 

 وہ لوگ جن کو کوویڈ19 ویکسین کی دونوں خوراکیں موصول ہوچکی ہیں وہ کوویڈ حفاظتی قاعدے سے مستثنیٰ ہیں۔ شہری ادارہ نے شارجہ میں کھانے پینے کے سامان کی معائنہ مہم تیز کردی ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جاسکے کہ احتیاطی تدابیر اور حفاظتی پروٹوکول کی تعمیل ہو رہی ہے۔


یہ مضمون شئیر کریں: