18 جولائی 2020: (جنرل رپورٹر) ابوظہبی میں کوویڈ19 کی غیر فعال ویکسین کے کلینیکل ٹڑائلز کے فیز تھری( دنیا کے پہلے فیز ||| کے ٹرائلز جن کا عالمی ادارہ صحت میں اندراج ہے) میں شامل ہونے کے خواہشمند رضاکار اب فار ہیومینیٹی ڈاٹ اے ای ویب سایٹ پر رجسٹر ہو سکتے ہیں۔
رضاکاروں کو اس تاریخی اقدام کے منتظمین کو اپنی تفصیلات اور رابطہ کی معلومات بتانے کی ضرورت ہے۔ کسی بھی قومیت کے 18 سے 60 سال کے درمیان افراد طبی معائنے کے بعد مناسب سمجھے جانے پر ٹرائلز میں حصہ لینے کے اہل ہیں۔ ٹرائلز میں شامل ہونے والے تمام رضاکاروں کے لئے ایک خصوصی ہاٹ لائن 02 819 1111 بھی بنائی گئی ہے۔
محکمہ صحت، ابو ظہبی کے چیئرمین، شیخ عبد اللہ بن محمد الحمد ، پہلے فرد تھے جنہوں نے کوویڈ19 کی غیر فعال ویکسین کے فیز III کا آغاز کیا تھا۔ یہ ترائلز ابوظہبی میں مقیم جی 42 ہیلتھ کیئر کے درمیان شراکت کا نتیجہ ہیں، جو فی الحال متحدہ عرب امارات میں کوویڈ19 کے خلاف جنگ میں سب سے آگے ہیں ، اور دنیا میں ویکسین بنانے والی چھٹی بڑی صنعت کار سینوفرم سی این بی جی ہیں۔