متحدہ عرب امارات کی برازیل کو انسداد کوویڈ19 کے تحت طبی امداد کی فراہمی

متحدہ عرب امارات کی برازیل کو انسداد کوویڈ19 کے تحت طبی امداد کی فراہمی

07 جولائی 2020: (جنرل رپورٹر) متحدہ عرب امارات کی جانب سے برازیل میں ایک طیارہ 12 میٹرک ٹن سے زائد طبی سامان اور کوویڈ19 ٹیسٹ کٹس لے کر روانہ ہوا جس کا مقصد کوویڈ19 کے پھیلاؤ کو روکنے کی کوششوں میں ملک کو تقویت دینا تھا۔ اس امداد سے لگ بھگ 12 ہزار طبی پیشہ ور افراد مستفیض ہو سکیں گے۔

برازیل میں متحدہ عرب امارات کے سفارتخانے کے چارج سعید عبداللہ محمد نے اس ترسیل ہر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ برازیل جنوبی امریکی اقوام کے ساتھ تعلقات کو مستحکم اور گہرا کرنے کے لئے متحدہ عرب امارات کی حکمت عملی کو ایک سنگ میل کے طور پر دیکھتا ہے۔ 

واضح رہے کہ اب تک متحدہ عرب امارات کی جانب سے 70 ممالک کو ایک ہزار میٹرک ٹن سے زائد طبی سامان پر مشتمل امداد فراہم کی جا چکی ہے جس سے 10 لاکھ سے زائد طبی پروفیشنلز کو کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے میں مدد ملے گی


یہ مضمون شئیر کریں: