متحدہ عرب امارات: کوویڈ19 ویکسین 93 فیصد اسپتال جانے سے اور 95 فیصد آئی سی یو سے روکتی ہے

امارات کوویڈ19 ویکسن افادیت، ویکسن کی افادیت، امارات کوویڈ19 ویکسن تحقی

 

کوویڈ19 ویکسن لینے والے افراد کو انفیکشن کی صورت میں ہلکی علامات ظاہر ہوتی ہیں اور انہیں اسپتال یا آئی سی یو میں داخلہ لینے کی ضرورت نہیں ہوتی ہے۔

 

 ابوظہبی پبلک ہیلتھ سنٹر نے امارات میں ویکسینیشن کی افادیت کے بارے میں ایک تحقیق کی جس میں یہ واضح ہوا ہے کہ ویکسین کی دوسری خوراک لینے کے بعد کوویڈ19 انفیکشن کی شرح میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔ اس تحقیق میں یہ بھی ظاہر ہوا ہے کہ ویکسینیشن کے بعد انفیکشن ہونے کی صورت میں ، مریضوں کو ہلکی علامات ظاہر ہوتی ہیں اور انھیں اسپتال میں داخلہ لینے یا شدید نگہداشت یونٹ (آئی سی یو) کی ضرورت نہیں ہوتی ہے۔

 

 اس تحقیق میں پتا چلا ہے کہ اسپتال میں داخل ہونے سے بچاؤ میں ویکسن کی افادیت 93 فیصد ہے جبکہ آئی سی یو کی ضرورت کو کم کرنے میں ویکسینیشن کی افادیت 95 فیصد ہے۔ 


یہ مضمون شئیر کریں: