03 جولائی 2020: (جنرل رپورٹر) متحدہ عرب امارات کی جانب سے ایک امدادی طیارہ لیما، پیرو کی جانب 5 میٹرک ٹن طبی سامان لے کر روانہ ہوا جس کا مقصد انسداد کوویڈ19 کی کوششوں میں ملک کو تقویت بخشنا ہے۔
اس امداد سے تقریبا 5 ہزار طبی پیشہ ور افراد کی مدد ہو سکے گی جو وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر کام کر رہے ہیں۔ لیما. میں اماراتی سفیر چارج ڈیفافس نے امدادی سامان کی ترسیل متعلق کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی اس امدادی ترسیل سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ امارات کی امدادی ترسیل دنیا کے کسی بھی حصے میں پہنچ سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری دانشمندانہ قیادت کا یہ نظریہ ہے کہ ہم ایسی دنیا میں رہتے ہیں جہاں انسانیت کے لئے اس خطرناک وباء کا سامنا کرنے کے لئے ہمیں متحد ہو کر کوشش کرنے کی ضرورت ہے۔
یاد رہے کہ اب تک متحدہ عرب امارات کی جانب سے 70 ممالک کو 1 ہزار میٹرک ٹن طبی امداد فراہم کر کی جا چکی ہے جس سے کوویڈ19 کے بحران کو کم کرنے میں مدد ملے گی نیز اس امداد سے تقریبا 10 لاکھ سے زائد طبی پروفیشنلز کی مدد ہو گی جو کہ کورونا کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں