کوویڈ19: عید میں 5 افراد سے زیادہ کے اجتماع پہ پابندی، میزبانوں کو 50 ہزار درہم جرمانہ ہوگ

دبئی اجتماع پابندی، دبئی کوویڈ19 عید الفطر ، دبئی کوویڈ19 جرمانے

پولیس کے ایک اعلی عہدیدار نے اعلان کیا ہے کہ دبئی میں پانچ سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی ہے۔ اس طرح کے اجتماعات کے میزبان کو 50 ہزار درہم اور ہر مہمان کو 15 ہزار درہم جرمانہ ہوگا۔

 

 یہ اعلان اس وقت ہوا جب دبئی پولیس نے منگل ، 11 مئی کو شروع ہونے والی عید الفطر کی تعطیلات کے لئے اپنے حفاظتی منصوبے کا اعلان کیا۔ جنرل ٹریفک ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر ، بریگیڈیئر جنرل سیف مظہر سعید المزروئی نے بتایا کہ کوویڈڈ سیفٹی پروٹوکول کی خلاف ورزیوں کی نگرانی کے لئے پولیس کی اضافی نفری کو تعینات کیا گیا ہے۔ اگر ایک ہی کار میں تین سے زیادہ غیر فیملی کے افراد سفر کرتے پائے جاتے ہیں تو پولیس ان کو جرمانہ کرے گی۔


یہ مضمون شئیر کریں: