متحدہ عرب امارات نے ہفتے کے روز لگاتار ساتویں دن کوویڈ19 سے کسی موت کی اطلاع نہیں دی ہے۔
حکام نے 558 نئے انفیکشنز کی تصدیق کی ہے جو کہ جمعہ کو رپورٹ ہونے والے 447 کیسز سے زیادہ ہے لیکن پھر بھی سال کے شروع میں ریکارڈ کیے گئے اعداد و شمار سے بہت کم ہیں۔
جنوری میں کئی بار 3 ہزار سے اوپر جانے کے بعد حالیہ ہفتوں میں روزانہ کیسز کی تعداد میں نمایاں کمی آئی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 1,623 افراد کورونا سے صحتیاب ہوئے ہیں۔ امارات نے اب تک 882,447 کوویڈ کیسز، 841,700 صحت یابیاں اور 2,301 اموات کا اعلان کیا ہے۔
فعال کیسز کی تعداد کم ہو کر 38,476 ہو گئی ہے۔
یاد رہے کہ بڑے پیمانے پر اسکریننگ کی حکمت عملی کے تحت 139.7 ملین سے زیادہ ٹیسٹ کیے گئے ہیں جس کا مقصد کمیونٹی ٹرانسمیشن کو محدود کرنا ہے۔
Source: دی نیشنل نیوز