یو اے ای ہیلتھ سیکٹر کی آفیشل ترجمان ڈاکٹر فریدہ الہوسانی نے کہا ہے کہ موجودہ کوویڈ19 وبائی صورتحال اور انفیکشنز میں کمی کو مدنظر رکھتے ہوئے یو اے ای حکومت کی میڈیا بریفنگ اب ہر دو ہفتے بعد منعقد کی جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ متعلقہ حکام شعبہ صحت عامہ، ہیلتھ کئیر اور احتیاطی خدمات سے متعلق اسٹریٹجک پالیسیوں اور معیارات کو نافذ کرکے اور قانون سازی کے ذریعے ہیلتھ کئیر ڈیپارٹمنٹ کی پائیدار ترقی کے حصول کے لیے کام کر رہے ہیں۔
متحدہ عرب امارات نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے پروفیشنل انداز اپنایا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس نے ایک مناسب ایکشن پلان قائم کیا ہے جو بحران کے دوران انتہائی کامیاب عالمی ماڈلز میں سے ایک ہے۔ امارات بڑے پیمانے پر ٹیسٹ کروا رہا ہے اور وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کام کر رہا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ متحدہ عرب امارات کا شعبہ صحت اہل کمیونٹی طبقات کو ویکسین فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 100 فیصد آبادی نے اپنی پہلی ویکسین کی خوراک لی ہے جبکہ 95.21 فیصد مکمل طور پر ویکسین شدہ ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ویکسین وبائی مرض کو ختم کرنے کے لیے اہم ہیں اور ان کی فراہمی ایک بین الاقوامی سائنسی کامیابی ہے۔ متحدہ عرب امارات شہریوں اور رہائشیوں کو مفت ویکسین فراہم کرتا ہے۔
ہم تمام اہل افراد سے گزارش کرتے ہیں کہ وہ قریب ترین ویکسینیشن سینٹر کا دورہ کریں اور اگر مناسب ہو تو ویکسین اور بوسٹر لیں، مزید معلومات کے لیے صحت حکام سے رابطہ کریں اور ویکسین لینے کے لیے اپائنٹمنٹ لیں۔
انہوں نے اس حقیقت کو اجاگر کیا کہ متحدہ عرب امارات کی کوویڈ19 کے خلاف کامیابی اس کی قیادت کے وژن کی وجہ سے ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مقامی اور بین الاقوامی صورتحال کا تجزیہ جاری رکھنے اور فوری ردعمل کو یقینی بنانے کے لیے تمام شعبے شعبہ صحت کے ساتھ پوری صلاحیت کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔
اس کے بعد انہوں نے کمیونٹی کو تمام احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے اور اپنی صحت و حفاظت کے لیے قومی کوششوں کی حمایت کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔
انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ تعاون کریں اور احتیاطی تدابیر پر عمل کریں، خاص طور پر چہرے کے ماسک پہننا، زیادہ بھیڑ سے گریز کرنا اور باقاعدگی سے سینیٹائزنگ کرنا۔
Source: وقایہ