فجیرہ پولیس کا مفت ڈرائیو کے ذریعے کوویڈ19 ٹیسٹ سینٹر کا آغاز

 فجیرہ پولیس کا مفت ڈرائیو کے ذریعے کوویڈ19 ٹیسٹ سینٹر کا آغاز


 فجیرہ پولیس نے وزارت صحت و روک تھام کے تعاون سے ایک مفت ڈرائیو تھرو کوویڈ19 ٹیسٹ سینٹر شروع کیا ہے جس کی نمائندگی فجیرہ میڈیکل ڈسٹرکٹ کرتی ہے۔

 

 فجیرہ پولیس کے کمانڈر انچیف اور فجیرہ میں ایمرجنسی، کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر ٹیم کے سربراہ میجر جنرل محمد احمد بن غانم الکعبی اور فجیرہ میڈیکل ڈسٹرکٹ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد عبداللہ سعید نے سنٹر کا افتتاح کیا۔ 

 

 میجر جنرل محمد احمد الکعبی نے کہا کہ یہ اقدام فجیرہ پولیس کی کمیونٹی کے اقدامات میں حصہ ڈالنے کے جذبے کے مطابق ہے۔ کمانڈر انچیف نے مزید کہا کہ ٹیسٹ سروس گاڑی کے ذریعے مفت فراہم کی جائے گی جس سے وقت اور محنت کی بچت ہو گی اور دیگر مراکز پر بوجھ کم ہو گا۔

 

 فجیرہ پولیس کے آپریشنز ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر بریگیڈیئر عبدالرحمن محمد ال دھنانی نے کہا کہ فجیرہ پولیس جنرل ہیڈ کوارٹر کے ساتھ واقع ٹیسٹ سنٹر روزانہ دوپہر 2 بجے سے شام 7 بجے تک کھلا رہے گا۔ 

 

انہوں نے مزید کہا کہ سروس حاصل کرنے کے خواہشمند عوام اپنا شناختی کارڈ پیش کریں، تمام احتیاطی تدابیر پر عمل کریں اور گاڑیوں کی قطار میں لگ جائیں۔


یہ مضمون شئیر کریں: