وفاقی ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر پراسیکیوشن نے کوویڈ19 احتیاطی اقدامات کی خلاف ورزی پر خبردار کر دیا

الہوسن ایپ سوشل میڈیا ویڈیو ، احتیاطی اقدامات مذاق، کوویڈ19 حفاظتی اقدامات لازمی


وفاقی ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر پراسیکیوشن نے عوام کو متنبہ کیا ہے کہ وہ کوویڈ19 کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے حکام کی طرف سے بتائی گئی احتیاطی اقدامات کے بارے میں افواہیں یا غلط معلومات نہ پھیلائیں اور ایسی بےوقوفی نا کریں۔

 

 سوشل میڈیا پر حال ہی میں کچھ تصاویر اور ویڈیوز گردش کر رہی ہیں جس میں الہوسن ایپلی کیشن پر کوویڈ19 کے کچھ مریضوں کی معلومات کو پھیلانے کے ساتھ، تبصرے اور گانوں کے ساتھ احتیاطی تدابیر کا مذاق اڑایا گیا ہے اور دوسروں سے بھی احتیاطی اقدامات پر عمل نا کرنے کا کہا گیا ہے جس سے قومی کوششوں کو خطرہ ہے۔

 

 اس وبائی مرض سے نمٹنے کے لیے، ہم کمیونٹی اراکین سے اس رویے سے باز رہنے کا مطالبہ کرتے ہیں ورنہ قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی۔

 

 افواہوں اور سائبر کرائمز کا مقابلہ کرنے کے بارے میں 2021 کے وفاقی حکم نامے کے قانون نمبر 34 میں اس طرح سوشل میڈیا پر غلط معلومات پھیلانا انتظامی پابندیوں یا بیان کردہ تعزیری پابندیوں کے ساتھ قابل سزا جرم ہے۔ 

 

 

کمیٹی نے کمیونٹی ممبران اور سوشل میڈیا صارفین پر زور دیا ہے کہ وہ کوویڈ19 سے متعلق کسی بھی خبر کو شیئر کرتے وقت ذمہ داری سے کام لیں، احتیاطی تدابیر پر عمل کریں اور ملک کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کی حمایت کریں۔


یہ مضمون شئیر کریں: