اگر آپ زمینی سرحد کے ذریعے متحدہ عرب امارات کا سفر کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں تو، متحدہ عرب امارات کے حکام کی طرف سے نئے پروٹوکولز کا اعلان کیا گیا ہے جن پر آپ کو عمل کرنا ہو گا۔
نئے قوانین کا اطلاق جی سی سی کے شہریوں کے ساتھ ساتھ خطے میں مقیم تارکین وطن پر بھی ہوتا ہے اور یہ 23 نومبر سے نافذ العمل ہیں۔
ویکسین شدہ مسافر
مکمل طور پر ویکسین مسافروں اور ان لوگوں کے لیے بھی جنہوں نے بوسٹر خوراک حاصل کی ہے، منفی ٹیسٹ کا نتیجہ پیش کرنا لازمی ہے۔ پی سی آر ٹیسٹ داخلے کے 14 دن کے اندر کرنے کی ضرورت ہے۔
اگر فرد متحدہ عرب امارات میں لگاتار چھ دنوں تک مقیم رہے تو ملک میں داخل ہونے کے چھٹے دن پی سی آر ٹیسٹ کروانا ہو گا۔
غیر ویکسین شدہ مسافر
وہ مسافر جو پوری طرح سے ویکسین شدہ نہیں ہیں؛ انہیں متحدہ عرب امارات میں داخل ہونے کے 72 گھنٹوں کے اندر پی سی آر ٹیسٹ کا منفی نتیجہ پیش کرنا ہو گا۔
اگر وہ متحدہ عرب امارات میں چار یا زیادہ دن قیام کر کرتے ہیں تو انہیں داخلے کے چوتھے دن بھی پی سی آر ٹیسٹ کروانا ہو گا۔ اگر وہ آٹھ دن یا اس سے زیادہ قیام کرتے ہیں تو آٹھویں دن ایک اور ٹیسٹ کروانے کی ضرورت ہے۔
شعبہ تعلیم
ویکسین شدہ اور غیر ویکسین شدہ تعلیمی عملہ، طلباء اور طلباء کے والدین جو انہیں تعلیمی اداروں سے اٹھاتے ہیں، ان کے لئے 14 دنوں کے اندر کیا گیا منفی پی-سی-آر ٹیسٹ پیش کرنا ضروری ہے۔
اضافی اقدامات
مسافروں سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ تمام احتیاطی تدابیر پر عمل کریں جیسا کہ ماسک پہننا، جسمانی فاصلہ برقرار رکھنا اور سامان کو جراثیم سے پاک کرنا۔