ومیکرون : متحدہ عرب امارات کوویڈ19 سے جنگ کی صلاحیت میں سرفہرست، بلومبرگ رپورٹ

اومیکرون : متحدہ عرب امارات کوویڈ19 سے جنگ کی صلاحیت میں سرفہرست، بلومبرگ رپورٹ


متحدہ عرب امارات تازہ ترین کوویڈ19 عالمی لچک کی درجہ بندی میں سرفہرست ہے جبکہ فن لینڈ اور چلی بھی اس لسٹ میں شامل ہیں۔

 

 ایمریٹس بلومبرگ نیوز چارٹ میں پہلے نمبر پر ہے جس میں ویکسینیشن کی اعلی شرح اور ہوائی سفر میں اضافہ سمیت دیگراہم عوامل شامل ہیں۔ 

 

آئرلینڈ، اسپین اور ترکی دیگر سرفہرست ممالک میں شامل ہیں جو کہ کوویڈ19 سے نمٹنے کے لئے مشہور ہیں حالانکہ آئرلینڈ پچھلے مہینے میں 2,418 فی ایک لاکھ کیسز بڑھنے کے بعد تین درجے گر کر چوتھے نمبر پر آ گیا ہے۔ 

 

 بلومبرگ کوویڈ ریزیلینس رینکنگ نے ایمریٹس کو پچھلے مہینے تیسرے نمبر سے سے نمبر 1 پر پہنچا دیا ہے۔

 

 متحدہ عرب امارات ایک منظم اور مکمل ویکسینیشن مہم اور سخت احتیاطی اقدامات کی بدولت مسلسل اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والا ملک رہا ہے۔ 

 

 متحدہ عرب امارات میں پچھلے ایک مہینے سے کیسز روزانہ 100 سے کم رہے ہیں اور پچھلے دس دنوں میں وائرس سے صرف تین اموات ہوئی ہیں۔ ملک کے 90 فیصد سے زیادہ افراد کو مکمل طور پر ویکسین لگائی جاچکی ہے جبکہ 100 فیصد اہل افراد کو کم از کم ایک خوراک مل چکی ہے۔ 

 

 ملک اس وقت موسم سرما سے لطف اندوز ہو رہا ہے جس سے وائرس کے پھیلاؤ کو مزید محدود کیا جا رہا ہے کیونکہ لوگ زیادہ وقت باہر گزارتے ہیں۔  

 

 آسٹریا، جس نے حال ہی میں لاک ڈاؤن اور لازمی ویکسینیشن کا اعلان کیا ہے، کی رینکنگ میں 31 پوائنٹس کی کمی آئی ہے۔


یہ مضمون شئیر کریں: