متحدہ عرب امارات کے 50ویں قومی دن کو ملک بھر میں تقریبات ہوں گی وہ 80 فیصد صلاحیت پر منعقد ہوں گی۔
نیشنل ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این سی ای ایم اے) نے اس حوالے سے قواعد و ضوابط کا اعلان کیا ہے جو کہ مندرجہ ذیل ہیں۔
لوگوں کو سلام کرنا ضروری ہے۔ لیکن ایک دوسرے سے ہاتھ ملانے یا گلے ملنے سے پرہیز کریں اور صرف دور سے سلام کریں۔ انہوں نے خبردار کیا ہے کہ وائرس کی نئی لہریں آ رہی ہیں لہذا زیادہ محتاط ہونے کی ضرورت ہو۔
این سی ای ایم اے کے اعلان کردہ اقدامات مندرجہ ذیل ہیں:
1: ایک منفی پی سی آر ٹیسٹ کا نتیجہ جو 96 گھنٹے قبل لیا گیا ہو۔
2: تقریب میں داخلے سے پہلے درجہ حرارت کی ٹیسٹنگ۔
3: چہرے پر ماسک لازمی ہے اور ہر وقت پہنا ہونا چاہئے اور پرہجوم علاقوں میں سماجی فاصلہ برقرار رکھنا لازمی ہے۔ تقریبات میں 1.5 میٹر کے فاصلہ پر نشان ہونے چاہیے اور اتنا فاصلہ رکھنا چاہیے۔
4: ان تقریبات میں انہی لوگوں کو شرکت کی اجازت ہے جن کا الہوسن ایپ کا سٹیٹس گرین ہو۔ مکمل طور پر ویکسین شدہ ہوں اور جن کو بوسٹر خوراک کی ضرورت ہے ان کا بوسٹر خوراک لینا ضروری ہے۔
5: تقریبات کے مقامات پر باقاعدہ صفائی ضروری ہے اور بیت الخلاء کے داخلی اور خارجی راستوں پر سینیٹائزیشن ٹولز لازمی ہیں۔
اتھارٹی نے اومیکرون کے تناظر میں اہل لوگوں سے درخواست کی ہے وہ بوسٹر خوراک لگوائیں۔