ابوظہبی: نیا ڈرائیو تھرو کوویڈ 19 ٹیسٹنگ سینٹر کھل گیا

این ایم سی ہیلتھ کیئر، نئی کوویڈ19 ڈرائیو تھرو ، ابوظہبی نیا ڈرائیو تھرو


این ایم سی ہیلتھ کیئر نے ابوظہبی میں آکسفورڈ میڈیکل سنٹر میں ایک نئی کوویڈ19 ڈرائیو تھرو سہولت کا آغاز کیا ہے۔ 

 

این ایم سی ہیلتھ کیئر کے سی ای او مائیکل ڈیوس نے صدر آپریشنز کلینسی پو کے ساتھ مرور روڈ پر مرکز میں ڈرائیو تھرو کی نئی سہولت کا افتتاح کیا۔ 

 

انہوں نے کہا کہ این ایم سی کوویڈ19 سے لڑنے میں سب سے آگے رہا ہے۔ اس کی ویکسینیشن مہموں نے ملک کے اداروں کے ساتھ ذمہ داری کے داتھ کام کیا۔ جیسا کہ ہم نے کمیونٹی کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ایک اور کوویڈ19 پی سی آر ڈرائیو تھرو سہولت کا آغاز کیا، ہم ریگولیٹری اور کمیونٹی کے اس اعتماد کے لیے شکر گزار ہیں جو انھوں نے ہماری سہولیات پر کیا ہے،۔

 

 این ایم سی کے الیکٹرا اسٹریٹ پر واقع این ایم سی اسپیشلٹی ہسپتال، محمد بن زید سٹی میں برین انٹرنیشنل ہسپتال، کراما اور شاہامہ میں این ایم سی رائل میڈیکل سنٹرز، اور این ایم سی رائل ہسپتال خلیفہ سٹی میں ڈرائیو تھرو سینٹرز ہیں۔ 

 

 میڈیکل پریکٹیشنر، آکسفورڈ میڈیکل سینٹر، ڈاکٹر شمینہ ہتون نے مزید کہا کہ کمیونٹی کے ہر فرد کے لیے یہ ضروری ہے کہ وہ کوویڈ19 کے خلاف جنگ جاری رکھنے میں مدد کے لیے باقاعدگی سے پی سی آر ٹیسٹ کروائیں۔ یہ ہر فرد کی ذاتی ذمہ داری ہے جس سے آس پاس کے پیاروں کی صحت اور حفاظت یقینی ہوتی ہے۔ نئی سہولت رہائشیوں کو ہفتے کے ساتوں دن اپنی گاڑیوں کی سہولت میں کوویڈ19 پی سی آر ٹیسٹ تک رسائی فراہم کرے گی۔ یہ ہفتہ سے جمعرات صبح نو سے تات ساڑھے نو تک اور جمعہ کو دن 2 سے رات ساڑھے نو تک کھلا رہتا ہے۔


یہ مضمون شئیر کریں: