متحدہ عرب امارات کے رہائشیوں کے لئے ملک سے باہر لی گئی کوویڈ19 ویکسین کو رجسٹر کرنے کا طریقہ

متحدہ عرب امارات کے رہائشیوں کے لئے ملک سے باہر لی گئی کوویڈ19 ویکسین کو رجسٹر کرنے کا طریقہ


 اگر آپ متحدہ عرب امارات کے شہری یا رہائشی ہیں اور متحدہ عرب امارات کے علاوہ کسی اور ملک سے کوویڈ19 ویکسین حاصل کی ہے تو آپ اسے متحدہ عرب امارات کی سرکاری ویکسین رجسٹری ایپ الہوسن ایپ پر رجسٹر کر سکتے ہیں۔

 

 ابوظہبی پبلک ہیلتھ سینٹر نے اس متعلق رہنما خطوط جاری کیے ہیں جنہیں الہوسن ایپ پر متحدہ عرب امارات سے باہر موصول ہونے والی ویکسین کو رجسٹر کرنے کے لیے پورا کرنا ضروری ہے۔ آئیے اس بارےمیں جانتے ہیں

 

 کون سی ویکسینز منظور شدہ ہیں؟ 

 سب سے پہلے آپ کو یہ یقینی بنانا ہے کہ ویکسین وزارت صحت و روک تھام (موہاپ) اور ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی منظور شدہ کوویڈ19 ویکسینز میں شامل ہے۔منظور شدہ ویکسنز کی لسٹ مندرجہ ذیل ہے: 

• فائزر بائیو اینٹیک

• سائنو فارم 

• حیات ویکس 

• سپوٹنک وی  

• آکسفورڈ/آسٹرا زنیکا 

• موڈرنا

 • کووی شیلڈ 

• جانسن (جانسن اینڈ جانسن) 

•سینوویک

 

 نیز، ابوظہبی پبلک ہیلتھ سینٹر کے اعلان کے مطابق، ویکسین 1 اکتوبر 2020 کے بعد لی ہونی چاہیے۔ 

 

 ویکسین سرٹیفکیٹ میں کس کس چیز کا ذکر ہونا چاہئے؟ 

ویکسین سرٹیفکیٹ میں درج ذیل تفصیلات شامل ہونی چاہئیں: 

• ویکسین وصول کرنے والے کا نام 

• ویکسین وصول کنندہ شناخت کنندہ (اور ایمریٹس آئی ڈی دستیاب نہ ہونے کی صورت میں پاسپورٹ میں یونیفائیڈ نمبر) 

• ویکسین کا نام (یا مینوفیکچرر کا نام)۔ بیچ نمبر/لاٹ نمبر۔ 

• ویکسینیشن کی تاریخ

 • ویکسینیشن کی جگہ، بشمول ملک کا نام۔ 

 

ویکسین کو رجسٹر کرنے کا طریقہ

 اگر آپ اوپر بیان کردہ تمام ضروریات پر پورا کرتے ہیں، تو طبی ٹیسٹنگ کے لیے ابوظہبی میں کسی بھی مجاز طبی مرکز پر جائیں۔ 

 

 اپوائنٹمنٹ کا وقت طے کرنے کے لیے:

 1. ابوظہبی ہیلتھ سروسز کمپنی (سیہا) کو 800 50 پر کال ملائیں

 2. مبادلہ ہیلتھ کیئر 800 4959 پر بھی کال کر سکتے ہیں۔ 

 

اس کے بعد مرکز کی طرف سے ویکسین کو رجسٹر کرنے کے لیے ایک اتھارٹی رپورٹ پیش کی جائے گی۔ 

 

آپ کی ویکسین کو رجسٹر کرنے کے کیا فوائد ہیں؟ 

 

 اگر آپ مکمل طور پر ویکسین شدہ ہیں تو پی دی آر ٹیسٹ کروانے کے بعد الہوسن ایپ پر آپ کا سٹیٹس 30 دنوں کے لیے 'گرین' ہو جائے گا۔ اگر آپ ابوظہبی میں درج ذیل مقامات پر جانا چاہتے ہیں تو الہوسن ایپ پر گرین اسٹیٹس ہونا لازمی ہے: 

• شاپنگ سینٹرز 

• ریستوراں اور کیفے 

• جم اور کھیلوں کی سرگرمیاں 

• سپا 

• تفریحی مراکز 

• ریٹیل آؤٹ لیٹس


یہ مضمون شئیر کریں: