امارات کوویڈ19 کیسز میں کمی؛ سیہا نے زید اسپورٹس سٹی میں اسکریننگ سینٹر کو بند کردیا

" جعفلیہ پی سی آر ٹیسٹ خیمہ، مزدوروں کے لئے سستا کوویڈ19 ٹیسٹ، دبئی ورکرز کوویڈ19 ٹیسٹ "


 ابوظہبی ہیلتھ سروسز کمپنی (سیہا) نے ابوظہبی کی زید اسپورٹس سٹی میں کوویڈ19 ڈرائیو تھرو اسکریننگ سینٹر کو مستقل طور پر بند کر دیا گیا ہے۔


تاہم جن رہائشیوں کو کوویڈ19 پی سی آر ٹیسٹ کروانے  یا ویکسین لگوانے کی ضرورت ہے، وہ دوسرے سیہا کوویڈ19 ڈرائیو تھرو مراکز پر اپائنٹمنٹ بک کروا سکتے ہیں۔


 سیہا اب بھی متحدہ عرب امارات میں 24 دیگر اسکریننگ سینٹرز چلا رہا ہے جن میں سے چھ ابوظہبی جبکہ بقیہ دیگر امارات میں ہیں۔ 


زید اسپورٹس سٹی سہولت متحدہ عرب امارات میں شروع کی جانے والی پہلی سہولتوں میں سے ایک تھی اور سیہا کی جانب سے کوویڈ19 سے نمٹنے کے لیے شروع کیے گئے حفاظتی اقدامات کا حصہ تھی۔ اس کو اس ووت بند کیا گیا ہے جب متحدہ عرب امارات میں کوویڈ19 کے روزانہ کیسز کی تعداد سو سے بھی کم ہو گئی ہے-




یہ مضمون شئیر کریں: