ابوظہبی کے محکمہ صحت نے اعلان کیا ہے کہ امارات کے تمام نجی اسپتال کوویڈ19 کے کیسز سے پاک ہیں۔
تفصیلات کے مطابق شیخ خلیفہ میڈیکل سٹی میں اس وقت کوویڈ19 کا کوئی کیس نہیں ہے اور کورونا وائرس کے علاوہ دیگر مریضوں کو خصوصی صحت کی خدمات فراہم کرنے کی خدمات دوبارہ شروع کرے گا۔
الرحبہ ہسپتال کو اب کوویڈ19 سمیت دیگر متعدی بیماریوں کے مرکز کے طور پر وقف کر دیا گیا ہے۔ محکمہ صحت امارات نے کہا کہ کوویڈ19 کیسز کے لیے اسپتال میں داخلہ ابوظہبی کے الرحبہ، العین شہر کے العین اسپتال اور امارات کے دیگر فیلڈ اسپتالوں تک محدود ہوگا۔
شیخ خلیفہ میڈیکل سٹی نے کورونا وائرس انفیکشن میں نمایاں کمی ریکارڈ کی تھی جس کی وجہ سے ملکی سطح ہر ویکسینیشن مہم ہے۔ محکمہ صحت کے انڈر سیکرٹری ڈاکٹر جمال محمد الکابی نے کہا ہے کہ شیخ خلیفہ میڈیکل سٹی کی کوویڈ19 سے مؤثر طریقے سے نمٹنے اور انہیں محفوظ اور مؤثر طریقے سے اپنا کام جاری رکھنے کی اجازت دینے میں عوامی اور نجی شعبوں کو متحد کرنے والی قومی کوششیں اہم تھیں۔
الرحبہ ہسپتال کی تزئین و آرائش اور توسیع کی گئی ہے جس میں بستروں کی گنجائش میں اضافہ ہوا ہے۔ اس میں اب 250 سے زیادہ بستر ہیں، جن میں 140 کو شدید نگہداشت کے لیے، 37 کو انتہائی نگہداشت کے لئے اور 73 کو سرج کیئر کے لیے تفویض کیا گیا ہے۔