کوویڈ19: ابوظہبی کا ایونٹس اور نمائشوں میں داخلے کے قواعد اپ ڈیٹ

کوویڈ19: ابوظہبی کا ایونٹس اور نمائشوں میں داخلے کے قواعد اپ ڈیٹ


ابوظہبی ایمرجنسی، کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر کمیٹی نے تقریبات اور نمائشوں کے لیے داخلے کی ضروریات کو اپ ڈیٹ کر دیا ہے۔ یہ قواعد کاروبار، تفریح ​​اور کھیل سے متعلق تقریبات اور نمائش پہ بھی لاگو ہوں گے۔

 

نئے قواعد کے مطابق الہوسن ایپ پر گرین اسٹیٹس اور 96 گھنٹوں کے اندر منفی پی سی آر ٹیسٹ ہونا لازمی ہے۔ اس کے علاوہ شرکاء کو چہرے پر ماسک پہننا بھی لازم ہے۔

 

 نئے قواعد اتوار، 31 اکتوبر 2021 سے لاگو ہوں گے۔

 

 اس ہفتے کے شروع میں، نیشنل ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این سی ای ایم اے) اور جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی (جی سی اے اے) نے سفری پابندیوں کی فہرست میں شامل ممالک کا سفر کرنے والے متحدہ عرب امارات کے شہریوں کے ٹریول پروٹوکول کو اپ ڈیٹ کیا تھا۔

 

 نئی اپ ڈیٹ کے مطابق مکمل طور پر ویکسین شدہ شہریوں کو ایسے ممالک میں سفر کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ تاہم، پروٹوکول کے مطابق ان ان شہریوں کے سفر پر پابندی ہے جنہوں نے مکمل ویکسین نہیں لی ہے۔


یہ مضمون شئیر کریں: