راس الخیمہ کی معیشت کوویڈ19 کے بعد دوبارہ ترقی کے لئے تیار

Qw


راس الخیمہ کی معیشت کوویڈ19 کے بعد دوبارہ ترقی کرنے کے لئے تیار ہے جبکہ راس الخیمہ معیشت کی شرح نمو 2021-2024 کے درمیان تقریباً 2.5 فیصد تک بحال ہونے کی توقع کی جا رہی ہے۔

 

 یہ انکشاف اس ہفتے کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی ایس اینڈ پی گلوبل کے امارات کے لئے جاری کردہ اپنی تازہ ترین درجہ بندی میں کیا گیا ہے۔ 

 

 امارات کو A-//A-2 کی درجہ بندی سے نوازتے ہوئے، ایس اینڈ پی گلوبل کا کہنا ہے کہ معیشت کی اس ترقی کی پیشن گوئی اس امید پر کی گئی ہے کہ راس الخیمہ کی حکومت اگلے دو سالوں میں اپنے محتاط مالی موقف کو برقرار رکھے گی۔ 

 

 ایس اینڈ پی گلوبل نے مثبت معاشی نقطہ نظر کے ایک عنصر کے طور پر کوویڈ19 کا مقابلہ کرنے میں مقامی اور وفاقی اقدامات کی کامیابی کی طرف بھی اشارہ کیا ہے۔

 

 اس میں اس بات پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے کہ کوویڈ19 کے نئے کیسز اور اس سے متعلقہ اموات عالمی سطح اور باقی خطے کے مقابلے مین متحدہ عرب امارات میں کم ہیں۔ 

 

راس الخیمہ کی حکومت کے ایک سرکاری ترجمان نے تبصرہ کیا ہے کہ ایس اینڈ پی گلوبل کی تازہ ترین کریڈٹ ریٹنگ رپورٹ نے راس الخیمہ معیشت میں نیا اعتماد پیدا کیا ہے۔ یہ مثبت نقطہ نظر مالیاتی سمجھداری اور کئی سالوں کے دوران اٹھائے گئے ترقی پسند اقدامات کا نتیجہ ہے۔ اس کی وجوہات میں سے ایک وجہ کوویڈ19 سے نمٹنے کی مضبوط مقامی اور قومی کوششوں بھی ہیں کیونکہ متحدہ عرب امارات کی 85 فیصد آبادی اب مکمل طور پر ویکسین شدہ ہے۔  

 

ایس اینڈ پی گلوبل نے 2021 میں راس الخیمہ کی معاشی نمو کا تخمینہ 3 فیصد لگایا ہے۔

 

 ایجنسی کو راس الخیمہ معیشت میں جلد وسیع البنیاد بحالی کی توقع ہے جس کی وجہ راس الخیمہ کے کان کنی کے شعبے کی بڑھتی ہوئی مانگ ہوگی کیونکہ عالمی مانگ میں اضافہ ہوگا۔ 

 

ایس اینڈ پی گلوبل ایجنسی نے کہا ہے کہ اس کی درجہ بندی کے تخمینہ میں امارات کے اندر متحدہ عرب امارات کے وفاقی اخراجات کے ذریعہ تعاون یافتہ حکومت کی کم آمدنی کی بنیاد کو مدنظر رکھا گیا ہے۔ انہوں نےبتایا کہ امارات کی رکنیت کے فوائد میں کم بیرونی خطرات اور یہ امکان شامل ہے کہ امارات ضرورت پڑنے پر راس الخیمہ کو مدد فراہم کرے گا۔


یہ مضمون شئیر کریں: