متحدہ عرب امارات کے تارکین وطن جلد کوویڈ19 سے پہلے کی طرح کا معمول دیکھیں گے

متحدہ عرب امارات کے تارکین وطن جلد کوویڈ19 سے پہلے کی طرح کا معمول دیکھیں گے


 پچھلے چند مہینوں کے دوران کوویڈ19 کیسز میں ڈرامائی طور پر کمی آئی ہے۔ 

 

لگاتار تین دن تک ، متحدہ عرب امارات میں روزانہ کی بنیاد والے کوویڈ کیسز کی تعداد 100 سے زائد نہیں ہوئی ہے۔

 

 ملک کے رہنماؤں کی طرف سے مقرر کردہ بحالی کے وژن ، مضبوط ویکسینیشن مہم اور عوام کی جانب سے حفاظتی قوانین کے عزم کی بدولت متحدہ عرب امارات میں کوویڈ19 کی صورتحال قابو میں ہے۔ 

 

متحدہ عرب امارات میں اتوار کو 94 ، ہفتہ کو 84 اور جمعہ کو 88 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

 

بین الاقوامی سفر کے استثناء کے ساتھ ، زیادہ تر رہائشیوں کے لیے زندگی بڑی حد تک ’پرانے معمول‘ کی طرف لوٹ آئی ہے۔ 

 

ایک فلپائنی ایکسپیٹ ڈاکٹر بین لیبیگ جونیئر، جو گزشتہ 16 سالوں سے دبئی میں مقیم ہیں، نے کہا ہے کہ ہم پرانے معمول کی طرف لوٹ کر بہت خوش ہیں۔ صرف دوسرے دن ، میں اور میرے دوست اس پر بات کر رہے تھے کہ شاید ایک یا دو مہینوں میں ، اب وقت آ جائے گا کہ ہم اپنے ماسک کو مکمل طور پر ہٹا دیں گے۔ مجھے امید ہے کہ کیسز کی تعداد اس طرح کم ہوتی چلی جائے گی۔

 

 انہوں نے مزید کہا کہ متحدہ عرب امارات نے کوویڈ19 کو روکنے کے لئے عمدہ کام کیا ہے۔ میں حکومت کو اس کامیابی پر مبارکباد دیتا ہوں۔ 

 

فرانسیسی ایکسپیٹ چلو مونیٹ نے کہا کہ انہیں اس ملک کی رہائشی ہونے پر فخر ہے جس نے کوویڈ19 کو موثر اور مؤثر طریقے سے قابو کیا ہے۔ 

 

انہوں نے مزید کہا کہ اس کی عالمی معیار کی طبی سہولیات سے لے کر بڑے پیمانے پر ٹیسٹنگ ڈرائیو ، کوویڈ 19 کیسز کا انتظام اور ویکسین کی تقسیم تک متحدہ عرب امارات نے مشکل حالات سے نمٹنے کے لیے ایک غیر معمولی مثال قائم کی ہے۔ میں یہاں محفوظ محسوس کرتا ہوں۔


یہ مضمون شئیر کریں: