دبئی لیگل افئیرز کانفرنس میں قانونی شعبے پر کوویڈ19 کے اثرات پر تبادلہ خیال

دبئی لیگل افئیرز کانفرنس میں قانونی شعبے پر کوویڈ19 کے اثرات پر تبادلہ خیال


قانونی شعور بیدار کرنے کی کوششوں کے ایک حصے کے طور پر ، دبئی حکومت کے محکمہ قانونی امور نے 'کوویڈ19 کے بعد قانونی کام: چیلنجز اور مواقع' کے موضوع پر اپنی دوسری 'دبئی لیگل افئیرز کانفرنس' کی میزبانی کی۔

 

اس ورچوئل کانفرنس میں متعدد سرکاری اداروں اور دبئی میں مقیم وکلاء اور قانونی فرموں کے 1500 سے زائد شرکاء نے شرکت کی۔ 

 

ایونٹ میں بحث کی گئی کہ کس طرح کوویڈ19 قانونی شعبے کے مستقبل کو متاثر کرے گا اور کوویڈ کے بعد کے مرحلے میں پروفیشنل مہارت کو بڑھانے کے طریقوں پر بات چیت کی گئی۔ شرکاء نے اس شعبے میں کاروباری تسلسل کو یقینی بنانے ، انصاف کی فراہمی میں ڈیجیٹل تبدیلی کے کردار اور دیگر متعلقہ چیلنجوں اور خواہشات کے حوالے سے اپنے نقطہ نظر بھی شیئر کئے۔ 

 

 اپنی افتتاحی خطاب میں ، دبئی حکومت کے محکمہ قانونی امور کے ڈائریکٹر جنرل ، ڈاکٹر لوائی محمد بلہول نے کہا کہ ایک ایسے وقت میں جب بہت سے ممالک کوویڈ19 بحران سے نکلنے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں ، متحدہ عرب امارات کے وژن اور معاشی اثرات سے نمٹنے کی حکمت عملی نے اسے کورونا وائرس پر قابو پانے میں مدد دی ہے۔

 

 ڈاکٹر لوائی محمد بیلہول نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے قانونی شعبے کو اپنے وژن اور منصوبوں پر نظر ثانی کرنے کی ضرورت ہے۔ اس کانفرنس میں اس بات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا کہ قانونی برادری کس طرح پیشہ کے نئے مستقبل کی تشکیل کے لیے مل کر کام کر سکتی ہے ، عمدگی کو بڑھا سکتی ہے اور انصاف اور قانون کی حکمرانی کی اقدار کو برقرار رکھ سکتی ہے۔

 

 انہوں نے کہا کہ ایکسپو 2020 دبئی سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا کرنے کے لیے تیار ہے۔ قانونی شعبے کے پاس یہ موقع ہے کہ وہ متحدہ عرب امارات کی غیر معمولی عالمی رول ماڈل بننے کی کوششوں میں اپنا حصہ ڈالے۔

 

 ایکسپو 2020 دبئی کے سینئر نائب صدر سیاسی امور ، مہا الگرگاوی نے مستقبل کی تعمیر اور متحدہ عرب امارات کے وژن 2071 کو مضبوط بنانے میں میگا عالمی ایونٹ کے کردار پر ایک پریزنٹیشن دی۔ منی لانڈرنگ اور انسداد دہشت گردی کے محکمہ کے سربراہ عبداللہ راشد نے منی لانڈرنگ سے نمٹنے اور مالیاتی طریقوں اور لین دین کو منظم کرنے کے لیے متحدہ عرب امارات کی کوششوں کے بارے میں بات کی۔

 

 ایمریٹس ایسوسی ایشن فار لائرز اینڈ لیگل کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر محمد بٹی الشمسی نے بھی 'کورونا وائرس کے بعد قانونی پیشہ کا مستقبل: چیلنجز اور مواقع' کے موضوع پر تبادلہ خیال کیا۔ 

 

 دبئی حکومت کے محکمہ قانونی امور نے محکمہ کے وژن ، حکمت عملی اور منصوبوں کی حمایت کرنے والے سرکردہ سرکاری اداروں کو نوازا۔ بیرونی تنظیموں کے متعدد عہدیداروں کی بھی محکمے کے کاموں کو کرنے پر تعریف کی گئی۔ ڈیپارٹمنٹ نے ایمریٹس ایسوسی ایشن فار لائرز اینڈ لیگل کے سابق صدر زید ال شمسی اور سابق سیکرٹری جنرل اور قانونی پیشہ تحفظ کمیٹی کے رکن علی مصباح ڈاہی کو بطور ممبر کے محکمے کے ساتھ تعاون پر اعزاز دیا۔ محکمہ نے یوسف بن حمد اور عبدالمعین بن سویدان کو بھی محکمہ کے ساتھ تعاون کرنے پر اعزاز دیا۔


یہ مضمون شئیر کریں: