نیشنل کرائسس اینڈ ایمرجنسی مینجمنٹ اتھارٹی (این سی ای ایم اے) کے سرکاری ترجمان ڈاکٹر سیف الدھری نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کوویڈ19 ویکسینیشن شرح کے لحاظ سے عالمی درجہ بندی میں سرفہرست ہے جو کہ اس کے محکمہ صحت کی کامیابی اور امارات کی وطائی مرض کو قابو کرنے کی صلاحیت کا منہ بولتا ثبوت یے۔
تفصیلات کے مطابق انہوں نے یہ بیان کوویڈ19 پر متحدہ عرب امارات کی حکومت کی میڈیا بریفنگ کے دوران دیا۔ انہوں نے بتایا کہ متحدہ عرب امارات کے 95.68 فیصد لوگوں نے ویکسین کی پہلی خوراک لے لی ہے جبکہ 85.52 فیصد نے دوسری خوراک بھی حاصل کر لی ہے۔
انہوں نے بلومبرگ کی جانب سے کی گئی کوویڈ لچک کی درجہ بندی پر بات کی جس کے مطابق متحدہ عرب امارات نے اگست کے مقابلے میں نو درجے مزید ترقی حاصل کر لی ہے اور یہ بھی کہ متحدہ عرب امارات اب عالمی سطح پر چھٹے نمبر پر ہے اور علاقائی طور پر پہلے نمبر پر ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ متحدہ عرب امارات نے بین الاقوامی سطح پر کی جانے والی تحقیقات کی بنیاد پر ایک فعال حکمت عملی کے مطابق کوویڈ19 کا مقابلہ کیا ہے تاکہ کوویڈ19 سے پہلے کی طرح کی معمول کی زندگی کی واپسی کو یقینی بنایا جا سکے۔
انہوں نے تمام ریاستی محکموں کے تعاون اور آج کے مثبت نتائج میں مثبت کردار ادا کرنے والے عوامل کی تعریف کی۔ انہوں نے عوام کی تمام احتیاطی تدابیر کی تعمیل کی بھی تعریف کی۔
انہوں نے کہا کہ آج جو ہم کوویڈ19 انفیکشن میں نمایاں کمی دیکھ رہے ہیں یہ سب ملکی سطح پر کی جانے والی کوششوں کے ثمرات ہیں۔ ابو ظہبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر شیخ محمد بن زاید النہیان نے ہمیں خوشخبری سنائی ہے کہ ہم چیلنج کے پہلے مشکل ترین حصے پر قابو پا چکے ہیں اور ہمیں اس کامیابی کو برقرار رکھنا ہے۔
انہوں نے متعلقہ تمام فریقوں کے درمیان مکمل تعاون کو برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ مرحلہ وار معمول کی واپس کو یقینی بنایا جا سکے۔
اس بحران نے ثابت کیا ہے کہ حفاظتی تدابیر اور ویکسینیشن مہم نے ہم سب کی حفاظت میں بنیادی کردار ادا کیا ہے اور صحت عامہ میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ ان احتیاطی تدابیر میں ماسک پہننا، سماجی فاصلہ رکھنا، مسلسل ہاتھ دھونا اور باقاعدگی سے طبی معائنہ کروانا لازم ہے۔
انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ملکی سطح پر بتائی جانے والی احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے بحالی کی کوششوں میں اپنا حصہ ڈالتے رہیں۔ انہوں نے کہا کہ انفیکشن کا خطرہ ابھی بھی موجود ہے اور یہ خطرہ ابھی بھی ساری دنیا کو درپیش ہے۔
کوویڈ 19 سے متعلقہ تمام ریاستی محکمے اس وقت نتائج کا جائزہ لینے اور وبا سے متعلق تازہ ترین معلومات کو فالو کرنے میں مصروف ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان نتائج کی بنیاد پر ، صحت عامہ اور حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے احتیاطی اقدامات کا اعلان جاری رہے گا۔
انہوں نے اسٹریٹجک توازن کو فروغ دینے کے لیے کمیونٹی کے اہم کردار پر زور دیا۔
یہ صرف حکومتی ادارے نہیں ہیں جنہوں نے قیادت کا اعتماد حاصل کیا ہے بلکہ متحدہ عرب امارات کا معاشرہ بھی اس میں شامل ہے جنہوں نے نئی عادات اور معمول سے ہٹ کر احتیاطی تدابیر پر عمل کیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پچھلے دو سالوں کے دوران شیئر کی گئی درست سرکاری معلومات نے کوویڈ19 نے اقدامات اور فیصلوں پر عوام کا اعتماد بڑھایا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم ملک کی صحت ، حفاظت اور معاشی لچک کو برقرار رکھنے کے لیے آپ کے تعاون کی تعریف کرتے ہیں۔