کوویڈ19: جمعہ سے اپ ڈیٹ شدہ 'گرین لسٹ' ممالک سے ابوظہبی آنے والے مسافروں کے لیے قرنطینہ کی پابندی ختم

کوویڈ19: جمعہ سے اپ ڈیٹ شدہ 'گرین لسٹ' ممالک سے ابوظہبی آنے والے مسافروں کے لیے قرنطینہ کی پابندی ختمکوویڈ19: جمعہ سے اپ ڈیٹ شدہ 'گرین لسٹ' ممالک سے ابوظہبی آنے والے مسافروں کے لیے قرنطینہ کی پابندی ختم


   ڈیپارٹمنٹ آف کلچر اینڈ ٹورزم-ابوظہبی (ڈی سی ٹی ابوظہبی) نے حفاظتی پروٹوکول کو برقرار رکھتے ہوئے سفری پابندیوں میں نرمی کی ہے جس کے مطابق ابوظہبی میں اندرون ملک سفر کے لیے ممالک کی 'گرین لسٹ' کو مزید اپ ڈیٹ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

 

 تازہ ترین اپ ڈیٹ کے مطابق ، گرین لسٹ سے آنے والے تمام ویکسین یا غیر ویکسین شدہ مسافر جو 8 اکتوبر صبح 12.01 بجے سے ابوظہبی میں آئیں گے وہ قرنطینہ اقدامات سے مستثنیٰ ہوں گے۔ 

 

'گرین لسٹ' میں جن ممالک کا ذکر ہے اس سے مراد سفر کی روانگی کا مقام ہے، مسافر کی شہریت نہیں۔

 

 مسافروں کو منفی پی سی آر کوویڈ19 ٹیسٹ کا نتیجہ پیش کرنے کی ضرورت ہوگی جو روانگی سے پہلے زیادہ سے زیادہ 48 گھنٹے کے اندر ہونا چاہیے اور ابو ظہبی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچنے پر پی سی آر ٹیسٹ کروانا ہو گا۔

 

 تازہ ترین 'گرین لسٹ' سے آنے والے ویکسین شدہ مسافروں کو چھٹے دن ایک اور پی سی آر ٹیسٹ کروانا ہوگا جبکہ گرین لسٹ والے ممالک سے آنے والے غیر ویکسین شدہ مسافروں کو چھٹے اور 9ویں دن بھی پی سی آر ٹیسٹ کروانا ہو گا۔ 

 

 ’گرین لسٹ‘ میں شامل ممالک اور علاقوں کو بین الاقوامی پیش رفت کی بنیاد پر باقاعدگی سے اپ ڈیٹ کیا جائے گا۔ کسی علاقے یا ملک کو گرین لسٹ میں شامل کرنا متحدہ عرب امارات کی کمیونٹی کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے اور صحت و حفاظت کے پروٹوکول کے سخت معیارات سے مشروط ہے۔ 

 

 آٹھ اکتوبر 2021 کو صبح 12:01 بجے سے 'گرین لسٹ' کو اپ ڈیٹ کر دیا گیا ہے جس میں درج ذیل ممالک / علاقے شامل ہیں۔

 

 البانیہ

 آرمینیا 

 آسٹریلیا

 آسٹریا 

 آذربائیجان 

 بحرین 

 بیلاروس 

 بیلجیم 

 بیلیز 

بھوٹان 

بولیویا 

بوسنیا اور ہرزیگوینا

 برازیل 

 برونائی 

 بلغاریہ 

برما 

 برونڈی 

 کینیڈا 

 چلی 

 چین 

 کولمبیا 

کوموروس 

 کروشیا 

 قبرص 

جمہوریہ چیک

 ڈنمارک

 ایکواڈور 

 ایسٹونیا 

 فن لینڈ 

فرانس 

 جارجیا 

 جرمنی 

 یونان

ہالینڈ 

 ہانگ کانگ 

 ہنگری 

 آئس لینڈ 

انڈونیشیا 

 اسرا ییل

 اٹلی

جاپان 

 اردن 

 قازقستان 

 کویت 

کرغزستان 

 لیکٹنسٹائن 

 لکسمبرگ 

مالدیپ 

 مالٹا 

ماریشس 

 مالڈووا 

 موناکو 

 مونٹی نیگرو 

 مراکش 

نیوزی لینڈ

 ناروے 

 عمان 

پولینڈ 

 پرتگال 

قطر 

عوامی جمہوریہ آئرلینڈ

روس 

سان مارینو 

سعودی عرب

 سربیا 

سیچلس 

سنگاپور 

سلوواکیہ

 سلووینیا 

جنوبی کوریا

سپین

 سویڈن 

سوئٹزرلینڈ

 تائیوان ، چین کا صوبہ 

 تاجکستان 

تھائی لینڈ

 تیونس 

 ترکمانستان

یوکرین 

متحدہ سلطنت برطانیہ

ریاست ہائے متحدہ امریکہ

 ازبکستان ،

 

'گرین لسٹ' کے بارے میں مزید معلومات مندرجہ ذیل ویب سائٹ پر مل سکتی یے۔

 www.visitabudhabi.com 


یہ مضمون شئیر کریں: