ابوظہبی: کچھ طلباء کے لئے آن کیمپس کلاسز کے لئے ہر ہفتے کوویڈ19 پی سی آر کروانا لازمی

ابوظہبی: کچھ طلباء کے لئے آن کیمپس کلاسز کے لئے ہر ہفتے کوویڈ19 پی سی آر کروانا لازمی

ابو ظہبی میں آن سائٹ کلاسز میں شرکت کرنے والے 12 سال یا اس سے زیادہ عمر کے غیر ویکسین شدہ طلباء کو پر ہفتہ پی سی آر ٹیسٹ کروانا ہو گا۔

 

 نئے نافذ شدہ اسکول قوانین کے مطابق مکمل طور پر ویکسین شدہ طالب علموں کو ہر 30 دن بعد منفی پی سی آر ٹیسٹ کروانے کی ضرورت ہو گی۔

 

 والدین کو جاری کردہ سرکلر میں نظر ثانی شدہ ہدایات سے آگاہ کر دیا گیا یے۔

 

قواعد کے مطابق 16 سال اور اس سے زیادہ عمر کے تمام طلباء کو فیزیکل کلاسز کے لیے مکمل طور پر ویکسین شدہ ہونا لازمی ہے۔ غیر ویکسین شدہ افراد کو کسی سکول کیمپس میں بیٹھنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ 

 

 گیارہ سال اور اس سے کم عمر کے طلباء کو بھی ہر 30 دن بعد پی سی آر ٹیسٹ کروانا ہو گا۔ 

 

مکمل طور پر ویکسین شدہ سکول ملازمین ، جنہوں نے کوویڈ ویکسین کی دو خوراکیں اور ایک بوسٹر خوراک لی ہے ، کو بھی ہر 30 دن بعد پی سی آر کا منفی نتیجہ پیش کرنا ہوگا۔

 

 ابوظہبی محکمہ تعلیم و علم (ایڈیک) نے پہلے کہا تھا کہ تین سے 15 سال کی عمر کے طلباء کو کلاس روم میں پڑھنے کے لیے ویکسین کی ضرورت نہیں ہے۔ 

 

 تاہم ، 16 سال اور اس سے زیادہ عمر کے طلباء کو ویکسین لگوانی ہو گی۔ انہیں امارات کی منظور شدہ ویکسین کی دوسری خوراک لگوانے کے 28 دن بعد ہی کلاس روم میں پڑھائی کی اجازت دی جائے گی۔ 

 

 ویکسینیشن سے استثنی والے طلباء اسکول جا سکتے ہیں مگر ان کے پاس ان کے الہوسن ایپ پر استثنیٰ سرٹیفیکیٹ یا محکمہ صحت ابوظہبی (ڈی او ایچ) کے منظور شدہ ویکسینیشن سینٹر جیسے سیہا یا مبادلہ ہیلتھ کا باضابطہ خط ہونا چاہیے۔

 

 ابوظہبی کے مایور سکول کی پرنسپل انا پگڈی والا نے کہا ہے کہ تمام والدین کو اکتوبر کے مہینے کے لیے ایڈیک کے اپ ڈیٹ شدہ سکول قواعد کے بارے میں آگاہ کر دیا گیا ہے اور والدین اور طلباء دونوں پر ان اقدامات پر عمل کر رہے ہیں۔ 

 

 انہوں نے بتایا کہ 16 سال سے زیادہ عمر کے ہمارے تمام طلباء کو ویکسین دی گئی ہے۔ انہوں نے منگل کے روز بتایا کہ ویکسین کے اہل باقی طلباء کی معقول تعداد نے بھی ویکسین لگوا لی ہے۔

 

انہوں نے بتایا کہ ایڈیک نے میڈیکل ٹیموں کا اہتمام کیا ہے جو ہر دو ہفتوں بعد اسکول آتی ہے اور طلباء کے پی سی آر ٹیسٹ مفت کرتی ہے۔ 

 

یاد رہے کہ پرائیویٹ سکول کے طلباء بھی 29 اگست سے اپنے کیمپسز میں واپس آ گئے ہیں۔ 

 

 اسکولوں کو روزانہ فیزیکل کلاسز میں شرکت کرنے والے طلباء کی کمپلائنس سیلف چیک رپورٹس امارت میں ایجوکیشن ریگولیٹرز کو جمع کروانی ہوتی ہیں۔

 

 ایڈیک نے خبردار کیا ہے کہ جو سکول قواعد پر عمل کرنے میں ناکام ہو گا انہیں ڈھائی لاکھ درہم تک جرمانہ کیا جائے گا۔


یہ مضمون شئیر کریں: