ڈبلیو آئی پی او کے ڈائریکٹر جنرل ڈیرن تانگ نے ڈبلیو آئی پی او اسمبلیوں سے گفتگو میں کہا کہ دانشورانہ املاک سے متعلقہ اشاریوں نے کوویڈ19 کے معاشی جھٹکے کے باوجود بڑی لچک دکھائی ہے لہذا ورلڈ اینٹیلیکچوئل پراپرٹی آرگنائزیشن (ڈبلیو آئی پی او) کے کام کو انسانی جدت اور تخلیقی صلاحیتوں کی بڑھتی ہوئی مرکزیت کی طرف اس رجحان کی عکاسی کے لیے تیار ہونا چاہیے۔
ڈبلیو آئی پی او اسمبلیوں کے افتتاحی سیشن میں وزراء اور مبصرین سمیت سیکڑوں حکومتی مندوبین نے شرکت کی جس میں بہت سے افراد سخت کوویڈ19 پروٹوکول کے تحت ذاتی طور پر اور کچھ نے آن لائن شریک کی۔
شرکاء کا خیرمقدم کرتے ہوئے ، انہوں نے تنظیم کے مستقبل کے لیے اپنی انتظامیہ کے وژن کا خاکہ پیش کیا جس کے بارے میں انہوں نے کہا کہ مضبوط مالی پوزیشن برقرار ہے اور ڈبلیو آئی پی او اہلکاروں کی موافقت اور پیشہ ورانہ مہارت کی بدولت اب تک ہم نے کوویڈ19 کا مقابلہ کیا ہے۔
گلوبل انوویشن انڈیکس 2021 کا حوالہ دیتے ہوئے، انہوں نے آئی پی فائلنگ ، ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ اخراجات اور وینچر کیپیٹل ایکٹیویٹی میں 2020 کی نمو کو نمایاں کیا۔
انہوں نے کہا کہ اسی وقت ہمیں عالمی چیلنجوں کا سامنا ہے جو ہماری زندگیوں کے وجود کو خطرے میں ڈالے ہوئے ہیں اور ہماری زمین کے لیے ایک وجودی چیلنج ہیں جس میں وبائی امراض ، موسمیاتی تبدیلی ، غیر مساوی نمو اور دیگر اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے اہداف شامل ہیں۔
ان اوقات میں ، ہمیں اپنی توانائیوں کو بروئے کار لانا چاہیے اور اپنی مہارت کو ان عالمی چیلنجوں پر قابو پانے میں مدد کے لیے استعمال کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ ان کی انتظامیہ کا عزم تمام ممالک خصوصا ترقی پذیر ممالک اور کم ترقی یافتہ ممالک کو معاشی اور سماجی ترقی کے لیے ایک طاقتور ٹول کے طور پر استعمال کرنے کے قابل بنانا ہے۔ مندوبین ہفتے بھر کی میٹنگ کے دوران اشیاء کی ایک وسیع رینج پر غور کریں گے۔ ان میں مجوزہ پروگرام آف ورک اور بجٹ 2022-23 شامل ہے جو کہ مسٹر تانگ کی انتظامیہ کی جانب سے قائم کردہ پانچ سالہ اسٹریٹجک پلان پر مبنی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان کی انتظامیہ کی ترجیح آئی پی کے استعمال میں روایتی طور پر کم نمائندگی والے گروہوں تک پہنچنا ہے جیسے نوجوان ، خواتین اور ایس ایم ایز۔ انہوں نے کہا کہ جیسے جیسے ہم آگے بڑھیں گے ہم نوجوانوں ، خواتین اور چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں تک پہنچنے کے نئے طریقے تلاش کرتے رہیں گے۔
انہوں نے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن اور ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کے ساتھ ڈبلیو آئی پی او کی بڑھتی ہوئی شراکت کو بھی سہ فریقی پروگرام کے ذریعے ان تنظیموں کے ممبروں کو کوویڈ19 کے دوران سپورٹ کرنے پر زور دیا۔