امارات اخبار کے چیف ایڈیٹر سمیع الریامی نے سرکاری مواصلات پر اعتماد کو عوام تک پیغام پہنچانے کا سب سے موثر عنصر قرار دیا ہے۔
متحدہ عرب امارات کی کوویڈ19 سے کامیابی سے نمٹنے کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ شہریوں اور رہائشیوں کو سرکاری طریقہ کار پر مکمل اعتماد ہے۔ ایسے وقت میں جب کہ دنیا بھر میں خوف و ہراس کی فضا قائم ہے صرف دو سادہ الفاظ'فکر مت کرو' نے عوام کو دلاسا دیا-
ابوظہبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر شیخ محمد بن زاید النہیان کی طرف سے متحدہ عرب امارات کی عوام کے خوف کو دور کیا گیا۔
وقت نے ثابت کیا کہ ایک سادہ پیغام بھی عوامی اعتماد کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔
ہمیں جس بڑے بحران کا سامنا کرنا پڑا وہ لوگوں کو غلط معلومات سے بچا کر مستند حقائق سے آگاہ کرنا تھا۔
وائرس سے متعلق غلط معلومات وائرس سے زیادہ خطرناک ہے۔ اس کا مقابلہ کرنے کے لیے براہ راست اور بالواسطہ نقطہ نظر ، رہنماؤں کے بیانات، اقدامات اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کا استعمال کیا گیا ہے۔