کوویڈ19: شارجہ کے سماجی تقریبات اور شادیوں کے لیے رہنما خطوط اپ ڈیٹ

کوویڈ19: شارجہ کے سماجی تقریبات اور شادیوں کے لیے رہنما خطوط اپ ڈیٹ

شارجہ ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ ٹیم نے اجتماعات اور سماجی تقریبات میں کوویڈ19 کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے احتیاطی اقدامات کی اپ ڈیٹس کی منظوری دے دی ہے۔

 

 نئے قوانین کے مطابق ، گھر میں ہونے والی تقریبات میں شرکاء کی تعداد 50 افراد اور ہالوں میں 100 افراد سے زیادہ نہیں ہوگی جبکہ شرکاء کے درمیان 4 میٹر کا محفوظ فاصلہ رکھنا ہو گا۔

 

شادی کے خیمے لگانے پر 200 سے زائد افراد کو شرکت کی اجازت دی جائے گی جبکہ تمام احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد اور سماجی فاصلہ رکھنا لازمی ہے۔ تمام سماجی اجتماعات کے شرکاء مکمل طور پر ویکسین شدہ ہونے چاہیے اور الہوسن ایپ پر ان کا گرین پاس سسٹم فعال ہونا لازمی ہے۔

 

 امارت کی ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ ٹیم نے لوگوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ سماجی تقریبات میں ہر میز پر پچاس فیصد گنجائش پر عمل کریں اور تقریب کے دورانیہ کو چار گھنٹے سے زیادہ نا کریں۔ 

 

ٹیم نے لوگوں پر زور دیا کہ دائمی بیماریوں میں مبتلا افراد ، بوڑھے افراد اور کوئی بھی ایسا فرد جس کو کوئی بیماری ہو، وہ شرکت نا کریں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ احتیاطی تدابیر پر عمل کریں اور ماسک پہنیں، ہاتھوں کو مسلسل صاف کریں ، گلے نا ملیں اور افراد کے درمیان جسمانی فاصلہ رکھیں تاکہ ان کی اور دوسروں کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔


یہ مضمون شئیر کریں: