متحدہ عرب امارات کے بچوں کی کوویڈ19 پی سی آر ٹیسٹ میں مدد کے لئے ہدایات اور مکمل طریقہ کار

متحدہ عرب امارات کے بچوں کی کوویڈ19 پی سی آر ٹیسٹ میں مدد کے لئے ہدایات اور مکمل طریقہ کار

 پی سی آر ٹیسٹ کو کوویڈ19 اسکریننگ کا سب سے مؤثر طریقہ سمجھا جاتا ہے۔ جبکہ متحدہ عرب امارات کوویڈ19 کے آغاز کے بعد سے بالغ افراد باقاعدگی سے ٹیسٹنگ کروا رہے ہیں لیکن اب بچوں کی بڑی تعداد بھی ٹیسٹنگ کروا رہی ہےجس کی بنیادی وجہ سکولوں کا دوبارہ کھلنا ہے۔

 

 بچوں کو سکول میں فییزکل کلاسز لینے کے لئے باقاعدگی سے ٹیسٹنگ کروانا ضروری ہے۔ یہ ٹیسٹنگ ایک جامع منصوبے کا حصہ ہے جس کا اعلان نیشنل کرائسس ، ایمرجنسی اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے کیا ہے تاکہ سکول میں محفوظ واپسی کو یقینی بنایا جا سکے۔

 

 ابوظہبی میں ، تمام اسکول اب طلباء کے لیے مفت آن کیمپس ٹیسٹنگ کی سہولت پیش کر رہے ہیں۔ دیگر امارتوں میں سکول جانے والے ایسے بچے جنہوں نے ویکسین نہیں لگوائی، وہ بھی ہر ماہ مفت پی سی آر ٹیسٹ حاصل کر سکتے ہیں۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ طلباء اکثر اپنے والدین کی غیر موجودگی میں پی سی آر ٹیسٹ کروائیں گے۔

 

 بچوں کی ٹیسٹنگ میں مدد کے لیے ، یہاں کچھ ہدایات دی جا رہی ہیں کہ آپ ٹیسٹنگ کے اس عمل کو آسان بنانے کے لیے کیا کر سکتے ہیں: 

 

 طلباء کے لیے پی سی آر ٹیسٹنگ کیوں ضروری ہے؟

 

 یہ شرط متحدہ عرب امارات کے سرکاری ، نجی اور چارٹر اسکولوں میں فیزیکل کلاسز لینے والے تمام طلباء پر لاگو ہوتی ہے ، نیز یونیورسٹیوں ، نرسریوں ، ڈے کیئر سنٹرز ، ٹریننگ انسٹی ٹیوٹس اور یونیورسٹیوں میں داخلہ لینے والے طلباء پر بھی اس کا اطلاق ہوتا ہے۔ 

 

1. تعلیمی سال یا ٹرم کے آغاز پر ، تمام طلباء کو پچھلے 96 گھنٹوں کے اندر موصول ہونے والا پی سی آر ٹیسٹ کا منفی نتیجہ پیش کرنا ہوگا۔ 

2۔ بارہ سال تک کے طلباء کو ہر ماہ پی سی آر ٹیسٹ کروانا لازمی ہوگا۔ یہ ٹیسٹ تھوک پر مبنی یا ناک والا پی سی آر ہو سکتا ہے۔ 

3. بارہ سال یا اس سے زیادہ عمر کے طلباء کو سکول کے پہلے مہینے کے لیے ہر دو ہفتوں میں پی سی آر ٹیسٹ کرانا ہو گا۔ اس کے بعد ، جو لوگ مکمل طور پر ویکسین شدہ ہیں ، دوسری ویکسین کی خوراک کے 14 دن مکمل ہونے کے بعد ، وہ ہر ماہ ناک کا پی سی آر ٹیسٹ کروائیں گے۔ جن کو ابھی تک ویکسین نہیں دی گئی ہے ، یا جن کو ویکسینیشن سے استثنی حاصل ہے ، انہیں ہر ہفتے ناک کا پی سی آر ٹیسٹ کروانا ہوگا۔ 

 

 دبئی کے پرائیویٹ سکولوں میں داخلہ لینے والے طلباء ، اور شارجہ کے پرائیویٹ سکولوں میں 12 سال سے کم عمر کے طالب علموں کو فی الحال ٹیسٹ کروانے کی ضرورت نہیں ہے۔ اس کے علاوہ ، بہت سے اسکولوں میں 12 سال سے کم عمر کے بچوں ، عزم کے طلباء اور یونیورسٹی کے بہت سے طلباء کے لیے آن لائن تعلیم کا آپشن بھی موجود ہے۔ اس لیے ان طلباء کو باقاعدہ پی سی آر ٹیسٹ نہیں کروانا پڑے گا۔

 

ناک کا پی سی آر ٹیسٹ آسانی سے کیسے کروائیں؟

 

اگرچہ ناک کے جھاڑو سے لیا جانے والا پی سی آر ٹیسٹ ہر عمر کے بچوں کے لیے دستیاب ہے لیکن یہ چھوٹے بچوں کے لئے تھوڑا تکلیف دہ ہو سکتا ہے۔

 

 کچھ بنیادی اقدامات کرنے سے اس عمل کو آسان بنانے میں مدد ملتی ہے۔ 

 

1. اپنے بچوں کو بتائیں کہ ٹیسٹ کیوں ضروری ہے ، خاص طور پر اگر انہوں نے ماضی میں پی سی آر ٹیسٹ نہیں کروایا ہے۔ اس کے مثبت پہلوؤں سے متعلق بتائیں خاص طور پر کہ باقاعدہ ٹیسٹنگ سے سکولوں کا ماحول کیسے محفوظ رہتا ہے اور یہ بھی کہ اس سے وہ تعلیم جاری رکھ سکیں گے اور اپنے دوستوں سے مل سکیں گے۔ 

2. انہیں مشورہ دیں کہ کس طرح ایک ٹیسٹ کے دوران اپنے آپ کو آرام سے رکھنا ہے۔ زیادہ تر لوگوں کو تھوڑا سا سر جھکانے سے زیادہ آرام محسوس ہوتا ہے۔ 

 

3. بچوں کو بتائیں کہ وہ اپنی آنکھیں بند رکھیں اور ٹیسٹ کے دوران گہری سانسیں لیں۔ اس سے ٹیسٹنگ کے خوف کو دور کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ 

4. ہر کامیاب ٹیسٹ پر تعریف کریں۔ اگر آپ کے بچے کو زیادہ مشکلات کا سامنا ہو تو اسکول سے رابطہ کریں۔ 

5. اگر ممکن ہو تو ، ان کے پہلے ٹیسٹ کے لیے خود ان کے ساتھ جائیں تاکہ وہ اس عمل سے واقف ہوں۔ متحدہ عرب امارات میں بہت سے بچے پہلے ہی اس ٹیسٹ کے عادی ہوچکے ہیں لیکن اگر آپ کے بچے کو ابھی تک پریشانی ہے یا اس نے ابھی تک پی سی آر ٹیسٹ نہیں کروایا ہے تو اسے اس سے مدد مل سکتی ہے۔

 

تھوک والے ٹیسٹ سے پہلے کیا کرنا چاہیے؟

 

بارہ سال سے کم عمر کے بچوں کے لیے تھوک والا ٹیسٹ ایک آپشن ہے۔ اس لیے اپنے بچے کا پی سی آر ٹیسٹ کروانے سے پہلے سکول سے پہلے لازمی پوچھیں۔ 

 

لیب ڈائریکٹر اور بایوجینیکس لیبز میں کلینیکل پیتھالوجسٹ ڈاکٹر سیلی محمود نے وضاحت کی ہے کہ تھوک والے ٹیسٹ کے لیے کیا ضروری ہے۔ 

 

1. بچوں کو ٹیسٹ سے 45 منٹ پہلے کھانا یا پینا نہیں چاہیے۔ 

2۔ اپنے بچے کو بتائیں کہ وہ ٹیسٹنگ پروفیشنل کی بات مانے اور منہ میں تھوک لائے۔ 

3۔ اپنے بچے کو بتائیں کہ اسے کئی بار تھوکنے کی ضرورت پڑ سکتی ہے تاکہ دو ملی لیٹر تھوک جمع ہو سکے۔ 

4. گھر میں کنٹینر میں تھوکنے کی مشق کریں کیونکہ چھوٹے بچوں کو ابتدائی طور پر کچھ مدد کی ضرورت ہو سکتی ہے۔ 

 

 مفت ٹیسٹنگ

 

 اگر آپ اپنے بچے کے ساتھ پی سی آر ٹیسٹنگ کے لیے خود جاناچاہیں تو ابوظہبی کے تمام نجی اور سرکاری ٹیسٹنگ سینٹرز سکول کے بچوں کے لیے مفت ٹیسٹنگ کی سہولت فراہم کر رہے ہیں جس میں متعدد مراکز بھی شامل ہیں جیسا کہ ڈرائیو تھرو سینٹرز بھی یہ ٹیسٹنگ کی سہولت فراہم کر رہے ہیں۔ 

 

وزارت صحت و روک تھام نے دیگر امارات میں ایسے مراکز بھی متعین کیے ہیں جہاں طلباء ٹیسٹ کروا سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ ، دبئی میں دبئی ہیلتھ اتھارٹی کے تحت مراکز بھی سرکاری اسکولوں میں داخلہ لینے والے اماراتی طلباء کو مفت پی سی آر ٹیسٹ کی سہولت فراہم کر رہے ہیں۔


یہ مضمون شئیر کریں: