متحدہ عرب امارات کی جانب سے وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے میں مدد اور موریطانیہ کی کوویڈ19 بحالی کی کوششوں میں تیزی لانے کے لئے ایک لاکھ ویکسین خوراکوں پر مشتمل طیارہ موریطانیہ روانہ کیا گیا ہے۔
اضافی طور پر 15 میٹرک ٹن طبی سامان لے جانے والا یہ طیارہ اپنی نوعیت کا پانچواں ہے طیارہ ہے جو موریطانیہ روانہ کیا گیا ہے۔
موریطانیہ میں متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد غانم المحیری نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات اور موریطانیہ کئی شعبوں میں برادرانہ تعلقات اور مضبوط تعاون کا اشتراک کرتے ہیں۔ انہوں نے وضاحت کی کہ یہ کھیپ متحدہ عرب امارات کی قیادت کی موریطانیہ کے لوگوں کو ہر قسم کی مدد فراہم کرنے کی کوششوں کا ایک حصہ ہے اور اس سے موریطانیہ کے لوگوں کو تحفظ دے کر کورونا وائرس پر قابو پانے کی مہم کو آگے بڑھایا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اپریل 2020 سے متحدہ عرب امارات نے تقریبا 35 میٹرک ٹن طبی سامان اور ویکسین موریطانیہ بھیجی ہیں۔ جولائی میں متحدہ عرب امارات نے موریطانیہ کے دارالحکومت نوواکٹ میں شیخ محمد بن زاید فیلڈ ہسپتال بھی قائم کیا۔ ہسپتال تمام ضروری طبی آلات اور سامان سے لیس ہے اور 200 بیڈوں پر مشتمل ہے جس میں کوویڈ19 کے مریضوں کا علاج کیا جاتا ہے۔
یاد رہے کہ اب تک متحدہ عرب امارات نے کوویڈ19 پر قابو پانے کی کوششوں کے حصے کے طور پر 136 سے زیادہ ممالک کو 2،250 ٹن سے زیادہ طبی سامان فراہم کیا ہے۔