دبئی میں دفاتر اور لفٹ کے لیے کوویڈ19 کے رہنما خطوط

دبئی میں دفاتر اور لفٹ کے لیے کوویڈ19 کے رہنما خطوط

جیسا کہ اسکول ، کالج اور دفاتر کورونا احتیاطی تدابیر کو مدنظر رکھتے ہوئے معمول کے کاموں کی طرف واپس آ رہے ہیں، دبئی میں دفاتر کے لیے نئے قوانین موجود ہیں۔ 

 5 ستمبر کو جاری کردہ ایک سرکلر میں دبئی اکنامک ڈیپارٹمنٹ نے درج ذیل پروٹوکول کا اعلان کیا ہے۔

 آفس لفٹیں

 لفٹ میں زیادہ سے زیادہ گنجائش کی اجازت ہوگی ، جس میں لوگوں کی تعداد کی کوئی حد مقرر نہیں ہے۔ 

• سماجی فاصلاتی ہدایات پر عمل کرنا لازمی ہے جبکہ لفٹ کے اندر ماسک بھی پہننا ہو گا۔

 

 دفتری کام کی جگہیں

 دفاتر اور کام کی جگہوں پر ملازمین کے درمیان جسمانی فاصلہ دو میٹر سے کم کر کے ایک میٹر کر دیا گیا ہے۔ تمام ملازمین کو حفاظتی ہدایات کے ساتھ ساتھ قابل اطلاق احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا چاہیے نیز انہیں کورونا ویکسین لگوانے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔



یہ مضمون شئیر کریں: